صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم وخشک رہنے کا امکان

پیر 11 مئی 2020 15:14

صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم وخشک ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2020ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان،تاہم شمال مشرقی بلوچستان،خیبر پختونخواہ،جنوبی پنجاب اور کشمیر میںآ ندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطا بق صوبہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان،تاہم راولپنڈی، میانوالی، سرگودھا،فیصل آباد،ملتان، ڈی جی خان، بھکر، لیہ، بہاولپور،اٹک ،گوجرانوالہ اور گجرات میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ کیمطابق گز شتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ کے بیشترمیدانی علاقوں میںموسم خشک و گرم رہا جبکہ بعض مقامات پر جزوی طور پر مطلع ابر آ لود رہا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیرکے روز صوبائی دارالحکومت میںریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت کم سے کم 34ڈگری سینٹی گریڈ اورزیادہ سے زیادہ38ڈگری سینٹی گریڈ رہاجبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 50فیصد رہا۔