ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جہلم میں مریضوں کو طبی سہولیات کی بروقت فراہمی کا عمل یقینی بنایا جارہا ہے ،ڈاکٹر شعیب حسین کیانی

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 12 مئی 2020 19:37

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جہلم میں مریضوں کو طبی سہولیات کی بروقت فراہمی ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جہلم میں مریضوں کو طبی سہولیات کی بروقت فراہمی کا عمل یقینی بنایا جارہا ہے جبکہ کسی مریض کو کوئی شکایت نہیں ہے ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شعیب حسین کیانی نے آج عوامی شکایات کے ضمن میں بات کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ہمارے ہسپتال میں کرونا وائرس کے سو مریض آئے تھے جن کو ایسولیشن وارڈ اور ایچ ڈی یو میں داخل کیا گیا جبکہ آج صرف سترہ مریض داخل ہیں باقی تمام مریض صحت یاب ہو کر جا چکے ہیں عوامی شکایات پر جب ان سے سوال کیاگیا کہ ماہر امراض ڈاکٹر موجودہ حالات میں اپنے شعبوں میں نہیں بیٹھتے جس پر انہوں نے اس کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہاکہ تمام ڈاکٹرز جن میں ماہر امراض ،میڈیکل آفیسرز،لیڈی میڈیکل آفیسر کے لیے حکومت پنجاب کے احکامات پر ایک روسٹر بنا ہوا ہے جس کی پابندی کروانا میری ذمہ داری ہے کیونکہ ہر ڈاکٹر وقت پر آ کر میرے دفتر میں ہی اپنی حاضری لگاتا ہے اور پھر وہ اپنے کمرے میں جا کر مریضوں کو صحت عامہ کی سہولیات فراہم کرتا ہے انہوں نے کہاکہ خدا کے فضل و کرم سے آج کل کے حالات میں بھی بارہ سو ساڑھے بارہ سو مریض ہسپتال کی او پی ڈی اور ایمرجنسی میں آتے ہیں اگر کسی مریض کو کوئی مسئلہ ہوتا ہے تو وہ فوری طور پر میرے پاس آتے ہیں جس کا اسی وقت ازالہ کردیا جاتا ہے ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق ان کی طرف طے شدہ ٹیسٹوں کی فیس ادا کرنی پڑتی ہیں جبکہ مستحق افراد جو یہ فیس ادا نہیں کر سکتے وہ ہسپتال میں محکمہ سوشل ویلفیئر سے رجوع کرکے اپنے ٹیسٹ کروا لیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسی بھی مریض کو کوئی شکایت ہو تو براہ راست میرے پاس آئے کیونکہ ہر مریض کو طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔