مقبوضہ کشمیر ، مختلف واقعات میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ، 2 زخمیٍ

لاک ڈائون خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے بھارتی فوجیوں نے 225 افراد گرفتار کر لئے

منگل 12 مئی 2020 21:15

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2020ء) مقبوضہ کشمیر میں مختلف واقعات میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع پونچھ کے علاقہ سایوجیان میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک بھارتی فوجی ہلاک ہو گیا ۔

(جاری ہے)

راجوڑی میں ایک بم دھماکہ میں دو بھارتی فوجی شدید زخمی ہو گئے ۔ جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ دریں اثناء بارہمولہ میں بھارتی فوجیوں نے لاک ڈائون کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے 225 افراد کو گرفتار کر کے 50 دکانیں سیل اور 77 گاڑیاں قبضہ میں لے لیں ۔ ۔