جرمنی میں سکھ اور کشمیری کمیونٹی کی جاسوسی کرنے والا بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کا ایجنٹ بےنقاب

بھارتی جاسوس 2017 تک جرمنی میں جاسوسی کرتا رہا، فرینکفرٹ میں بھارتی قونصل خانے سے ہدایات ملتی تھیں، جرمن حکام

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 13 مئی 2020 22:50

جرمنی میں سکھ اور کشمیری کمیونٹی کی جاسوسی کرنے والا بھارتی خفیہ ایجنسی ..
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 13مئی2020ء) جرمنی میں سکھ اور کشمیری کمیونٹی کی جاسوسی کرنے والا بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کا ایجنٹ بےنقاب ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جرمنی نے ملک میں موجود سکھ اور کشمیری کمیونٹی کی جاسوسی کرنے را کے ائجنٹ کو اسکی بیوی سمیت گرفتار کیا ہے۔ حکام کے مطابق بھارتی جاسوس 2017 تک جرمنی میں جاسوسی کرتا رہا، فرینکفرٹ میں بھارتی قونصل خانے سے ہدایات ملتی تھیں۔

حکام نے بتایا ہے کہ گزشتہ سال فرینکفرٹ سے بھارتی جاسوس میاں بیوی گرفتار ہوئے تھے اور اب 25 اگست سے انکے خلاف مقدمے کا آغاز ہوگا۔ فرینکفرٹ کی عدالت نے میاں کو 18 اور بیوی کو 6ماہ کی سزا سنائی تھی۔ جاسوسی کرنے والوں میں 50 سالہ منموہن اور اس کی اہلیہ کنول جیت شامل ہیں اور اب ان کے خلاف ٹرائل شروع ہونے جارہا ہے۔

(جاری ہے)

جرمنی میں شہری جاسوسی سنگین جرم ہے اور الزامات ثابت ہونے پر بھارتی جوڑے کو دس سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ دنیا بھر میں کئی بار گرفتار ہوچکے ہیں اور بھارت کو کئی بار اس حوالے سے عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پاکستان میں بھی بھارت کے کئی جاسوس اب تک گرفتار ہوچکے ہیں جن میں بلوچستان میں دہشتگرد کارروائیاں کرنے والا کلبھوشن بھی شامل ہے۔ گزشتہ دنوں بھی ایف آئی اے انسداد دہشتگردی ونگ کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے را کے ایجنٹ کو گرفتار کیا تھا۔

ایف آئی اے نے کراچی سے را سلیپر سیل کے اہم رکن آصف صدیقی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا جسے مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا اس حوالے سے ایف آئی اے حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ گرفتارملزم 17گریڈ کا سرکاری ملازم تھا۔ ملزم کے قبضے سے موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر اہم دستاویزات برآمد ہوئیں ہیں، چھاپے کے وقت ملزم اپنے ساتھیوں سے رابطے میں تھا۔