
کورونا کے علاج کے لیے جاپان کی دو ادویات اہم
انفلوائنزا(وبائی زکام) کے لیے استعمال ہونے والی دوا35سال سے استعمال کی جارہی ہے‘اسے ایبولا اور سارس کے مریضوں پر بھی آزمایا جاچکا ہے.رپورٹ
میاں محمد ندیم
جمعرات 14 مئی 2020
22:18

(جاری ہے)
اس وقت گیلاڈ سائنس کی تیار کردہ ریمیڈیسیور مختلف تحقیقی رپورٹس میں اس وائرس کے علاج کے لیے موثر دریافت ہوئی ہے، جس کے بعد امریکا اور جاپان میں اس کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دی جاچکی ہے اگرچہ اس دوا کے استعمال سے ہسپتال میں زیرعلاج مریضوں کی جلد میں مدد ملتی ہے مگر مزید علاج کے طریقہ کار کے آپشنز کی تلاش جاری ہے. فیوجی فلم کی ٹواما کیمیکل کمپنی کی تیار کردہ دوا فیویپیراویر کے حوالے سے سائنسدانوں کی دلچسپی اس وقت بڑھی جب مارچ میں چین میں ایک تحقیق کے نتائج سامنے آئے چین میں اس دوا کی آزمائش فروری میں شروع ہوئی تھی اور 15 مارچ کو اس کے کلینیکل ٹرائل کی منظوری دے دی گئی تھی اور حکام کا کہنا تھا کہ اب تک مریضوں پر اس کے اثرات بہت زیادہ حوصلہ افزا رہے. فروری میں شینزن میں ہونے والی تحقیق کے دوران کووڈ 19 کے 320 مریضوں کو اس دوا کا استعمال کرایا گیا اور محققین نے دریافت کیا کہ اس کے نتیجے میں اوسطاً 4 دن میں وائرس کلیئر ہوگیا جبکہ دیگر ادویات کے استعمال سے یہ او سط 11 دن رہی اس دوا کو استعمال کرنے والے 91 فیصد سے زائد مریضوں کے پھیپھڑوں کی حالت میں بھی بہتری دیکھنے میں آئی جو دوسرے گروپ میں 63 فیصد رہی. محققین کا کہنا تھا کہ ان اعدادوشمار سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ دوا وائرس کی صفائی تیزی سے کرتی ہے، بہت کم مضر اثرات اب تک دریافت ہوئے ہیں گزشتہ مہینے روس میں اس دوا کو کووڈ کے علاج کے لیے آزمانے کا عمل شروع ہوا تھا اور اب ابتدائی نتائج کو حوصلہ افزا قرار دیا گیا ہے. 13 مئی کو رشین ڈائریکٹ انوسٹمینٹ فنڈ (آر ڈی آئی ایف) نے بتایا کہ اس دوا کے ابتدائی کلینیکل ٹرائلز کے نتائج بہترین رہے ہیں آر ڈی آئی ایف کے سربراہ کرل دیمیترف نے کہا کہ ٹرائل کے دوران کورونا وائرس کے 40 میں سے 60 فیصد مریضوں کو اس دوا کا استعمال کرایا گیا اور وہ 5 دن میں صحت یاب ہوگئے، یعنی دیگر طریقہ علاج کے مقابلے میں اس دوا سے ریکوری کا وقت 50 فیصد کم ہوگیا. امریکا کے بعد روس میں کووڈ 19 کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے جبکہ اس دوا کی 330 مریضوں پر تحقیق مئی کے آخر میں مکمل ہوگی اور محققین کا کہنا تھا ہمارے تخمینے کے مطابق زیادہ بیمار افراد کی تعداد میں اس کی مدد سے 50 فیصد کمی لائی جاسکتی ہے. ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی ٹیسٹوں میں معمولی سائیڈ ایفیکٹس دیکھے گئے ہیں اور حاملہ خواتین کے لیے اس کا استعمال روک دیا گیا ہے بھارت میں بھی اس دوا کے ٹرائل تیسرے مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں جاپانی وزیراعظم ایبے شینزو کی جانب سے اس دوا کو 43 ممالک کو کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے فراہم کیا جارہا ہے اور جاپانی حکومت رواں ماہ کے آخر میں ٹرائلز کے نتائج کے بعد اس کے استعمال کی منظوری دے سکتی ہے. فیوجی فلم کی ترمان کا کہنا تھا کہ اس دوا کے استعمال کا انحصار ڈاکٹروں اور سائنسی نتائج پر ہوگا اس دوا کو 1990 کی دہائی کے آخر میں ایک کمپنی نے تیار کیا تھا جسے بعد میں فیوجی فلم نے خرید لیا تھا اور اسے انفلوائنزا کی ایک ایسی قسم کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے جس پر دیگر ادویات اثر نہیں کرتیں. اس دوا کو 2014 میں عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے ڈاکٹرز ود آﺅٹ بارڈرز نے افریقہ میں ایبولا کے مریضوں کے علاج کے لیے استعمال کیا تھاگیانا میں اس حوالے سے تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جب معتدل حد تک بیمار افراد کو اس دوا کا استعمال کرایا گیا تو اموات کی شرح 30 فیصد سے کم ہوکر 15 فیصد تک ہوگئی اب جاپانی حکومت کو توقع ہے کہ یہی فائدہ کووڈ 19 کے خلاف بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں. اس دوا کو گولی کی شکل میں استعمال کیا جاتا ہے اور اسی وجہ سے ریمیڈیسیور کے مقابلے میں زیادہ آسانی سے دستیاب ہوسکتی ہے جو کہ انجیکشن کی شکل میں دی جاتی ہے جاپانی دوا کو حاملہ خواتین کے لیے نقصان دہ بھی قرار دیا جاتا ہے، تاہم جاپان میں اسے 2014 میں استعمال کرنے کی اجازت ایمرجنسی طور پر کرنے کی دی گئی تھی جبکہ چین کو اس کی تیاری کا لائسنس بھی دیا گیا تھا. دوسری دوا کیموسٹیٹ کو لبلبے کی سوزش اور مختلف اقسام کے کینسر کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، مگر ماضی میں لیبارٹری اور جانوروں میں اس کی آزمائش سے معلوم ہوا تھا کہ یہ سارس کورونا وائرس کے خلاف موثر ثابت ہوتی ہے رواں سال مارچ میں جریدے جرنل سیل میں شائع تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ یہ دوا اس انزائمے کو بلاک کرسکتی ہے جو کورونا وائرس کو پھیپھڑوں میں داخل ہونے میں مدد دیتا ہے. یالے اسکول آف میڈیسین کے ڈاکٹر جوزش وینیٹز اس تحقیق کا حصہ تھے اور اب وہ اس دوا کا کلینیکل ٹرائل شروع کررہے ہیں ان کا کہنا تھا اس دوا کا 35 سال پرانا ٹریک ریکارڈ ہے اور یہ بہت محفوظ دوا سمجھی جاتی ہے میں کہتا ہوں کہ ہمیں کوشش تو کرنی چاہیے، میں ایک ڈاکٹر ہوں اور مریضوں کو وہ سب کچھ دینا چاہتا ہوں جو ممکن ہو. وہ ابھی ٹرائل کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے کی کوشش کررہے ہیں میں سو فیصد پریقین ہوں کہ ٹرائل کے نتائج ایک ماہ میں سامنے آجائیں گے‘جاپانی کمپنی کی جانب سے اس دوا کوو جاپان اور بیرون ملک کووڈ 19 کے حوالے سے ہونے والی تحقیقی رپورٹس کے لیے فراہم کیا جارہا ہے جبکہ اسرائل میں شیبا میڈیکل سینٹر کی جانب سے اپریل میں اس دوا کا ٹرائل شروع کیا گیا تھا، جس کے نتائج فی الحال سامنے نہیں آئے. امریکا کی کنکٹیکی یونیورسٹی میں بھی ایک تحقیق میں اس دوا کا استعمال کرکے دیکھا جارہا ہے کہ یہ وائرس کو انسانی خلیات میں داخل ہونے سے روک سکتی ہے یا نہیں جس کے ساتھ ہائیڈروآکسی کلوروکوئن کو بھی تحقیق کا حصہ بنایا گیا ہے‘اس یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ایلاج کاکانی نے کہا کہ سائنسی شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ دوا ماضی میں مریضوں میں کام کرتی رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم کووڈ 19 کے حوالے سے اس کے اثرات کو جاننے کے لیے پرجوش ہیں. انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمیں تحمل سے کام لینا ہوگا اور دوا کے اثر کو دیکھنا ہوگا واضح رہے کہ فی الحال کووڈ 19 کا علاج موجود نہیں بلکہ اس کی علامات کا علاج ان کی نوعیت دیکھتے ہوئے مختلف ادویات سے کیا جاتا ہے اور عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ 97 فیصد مریض ریکور بھی کرلیتے ہیں اس کے لیے مختلف ممالک میں ویکسین کی تیاری پر کام ہورہا ہے.
مزید اہم خبریں
-
معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
-
3 سالوں میں تقریباً 30 لاکھ پاکستانی ملک کو خیرباد کہہ گئے
-
وزیرصحت پنجاب کا سروائیکل ویکسین کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
پیپلزپارٹی کی 17سالہ حکمرانی کے باعث اہل کراچی بدترین حالات اور اذیت کا شکار ہیں
-
کرکٹ میچز اورایشیاء کپ کے تناظر میں لاہور پولیس کا قمار بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا Xuzhou میں الیکٹرک گاڑیوں اور موٹرسائیکل فیکٹری کا دورہ
-
سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کر رہے ہیں، وزیراعلی سندھ
-
لاہورمیں ٹیٹنس ، انسولین کی دستیابی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت
-
شافع حسین کا پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا دورہ ، امتحانات اور مارکنگ کے عمل کی نگرانی کیلئے بنائے گئے مانیٹرنگ سیل کا افتتاح
-
مریم نواز کا وزیرآباد کیلئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا آغاز
-
پنجاب میں دسمبر تک 1100 اور اگلے سال تک 1500 الیکٹرک بسیں پہنچ جائیں گی
-
پاکستانی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم کیلئے روانہ ہو گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.