عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیںبھارتی ریاستی دہشت گردی کانوٹس لے‘ ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی

ہفتہ 16 مئی 2020 19:40

سرینگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2020ء) مقبوضہ کشمیرمیں جموںوکشمیرڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے بھارتی فوجیوںکی طرف سے کشمیریوں کیخلاف بڑھتے ہوئے تشدد ، بیگناہ نوجوانوںکے قتل اور املاک کی تباہی پرسخت تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان نے سرینگرسے جاری ایک بیان میں کہا کہ قابض بھارتی فورسز کشمیریوں کی املاک دانستہ طو ر پر تباہ کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کورونا وائرس کے دوران بھی کشمیریوںکو بہیمانہ تشدد کانشانہ بنایاجا رہا ہے۔ ترجمان نے بھارتی فورسز اہلکاروں کی طرف سے ضلع بڈگام میں حال ہی میں ایک بیگناہ نوجوان کے سفاکانہ قتل اور بڑے پیمانے پر املاک کی تباہی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے علاقے نصراللہ پورہ میں بھارتی فوجیوںنے آپریشن کے دوران گھروں میں گھس کی توڑ پھوڑکی اور دکانیں لوٹ لیں۔ ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے اور کشمیریوںکو انکا پیدائشی حق، حق خود ارادیت دلانے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے۔