رکن صوبائی اسمبلی ارشد ایوب خان کی وفاقی وزیرعمر ایوب سے ملاقات

پیر 18 مئی 2020 21:58

رکن صوبائی اسمبلی ارشد ایوب خان کی وفاقی وزیرعمر ایوب سے ملاقات
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2020ء) رکن صوبائی اسمبلی ارشد ایوب خان نے وفاقی وزیر توانائی و پٹرولیم عمر ایوب خان سے ملاقات کی اور خانپور میں بجلی کے مسائل حل کرنے اور بہتری کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حلقہ پی کی41- سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی و چیئرمین ڈیڈک ارشد ایوب خان نے وفاقی وزیر توانائی، پٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان سے ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے ضلعی ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا۔ رکن صوبائی اسمبلی ارشد ایوب خان نے ضلع ہری پور بالخصوص خانپور میں بجلی مسائل کے حل اور مزید بہتری کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر وفاقی وزیر عمر ایوب خان کی کاوشوں کو سراہا۔