موریطانیہ کو کورونا سے پاک قرار دیے جانے کے بعد 10 نئے کورونا مریضوں کی تصدیق

پیر 18 مئی 2020 23:03

موریطانیہ کو کورونا سے پاک قرار دیے جانے کے بعد 10 نئے کورونا مریضوں ..
نواکچوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2020ء) موریطانیہ کو کورونا سے پاک قرار دیے جانے کے بعد گذشتہ دن نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے باعث حکومت نے پبلک مقامات میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

موریطانیہ نیوز ایجنسی کے مطابق وزیر داخلہ محمد سلام نے کہا ہے کہ نئے مریضوں کے انکشاف سے ہمیں صدمہ ہے، اب تمام شہریوں پر لازم ہے کہ وہ بازاروں، مساجد اور دیگر عوامی مقامات میں ماسک پہنے رکھیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت جمعہ نماز پر پھر پابندی لگا رہی ہے، 12 سے کم عمر بچوں کا بازاروں میں داخلہ منع ہے۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے 40 مریض ریکارڈ کیے گیے تھے، 4 ہلاک ہوئے تھے۔ گزشتہ دنوں ملک کو وبا سے پاک قرار دیا گیا تھا جبکہ تجارتی سرگرمیوں کو بحال کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :