لاک ڈائون میں مکمل نرمی کے حوالہ سے سپریم کورٹ کے فیصلہ سے وزیر اعظم کے موئقف کی تائید ہو گئی ہے، ڈاکٹریاسمین راشد

پیر 18 مئی 2020 23:44

لاک ڈائون میں مکمل نرمی کے حوالہ سے سپریم کورٹ کے فیصلہ سے وزیر اعظم ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2020ء) پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ لاک ڈائون میں مکمل نرمی کے حوالہ سے سپریم کورٹ کے فیصلہ سے وزیر اعظم کے موئقف کی تائید ہو گئی ہے، پیر کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے مذہبی طورپر بھی ایس او پیز پر عمل کریں ،ماسک اور دستانے پہنیں اور غیر ضروری طور گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں کورونا وائرس کے کم کیسز ہیں، انہوںنے کہا کہ صوبہ پنجاب کے دیگر شہروں کی نسبت لاہور میں زیادہ کیسز کی اطلاع ملی تاہم اس کے ساتھ ہی پنجاب میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے جس سے کورونا مریضوں کی تشخیص میں بہترمدد مل رہی ہے۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ جزوی لاک ڈائون سے کورونا وائرس پر قابو پانے میں مدد ملی ۔