
امریکی کمپنی کی جانب سے کرونا ویکسین کے انسانوں پر کیے گئے تجربات کے نتائج سامنے آگئے
ابتدائی طور پر کل 45 افراد کے 3 گروپس پر ویکسین کا تجربہ کیا گیا، ماہرین کا مثبت نتائج حاصل کرنے میں کامیاب ہو جانے کا دعویٰ، ویکسین لگوانے والے انسانوں میں اینٹی باڈیز کی بڑی مقدار پیدا ہوئی
محمد علی
منگل 19 مئی 2020
00:32

(جاری ہے)
ایک گروپ کو 25 مائیکرو گرام ڈوز ، دوسرے گروپ میں شامل لوگوں کو 100 مائیکرو گرام ڈوز جبکہ تیسرے گروپ میں شامل لوگوں کو 250 مائیکرو گرام ڈوز دی گئی۔
جن افراد کو 25 مائیکروگرام ڈوز دی گئی تھی ان میں کرونا سے مقابلہ کرنے والے اتنے اینٹی باڈیز پیدا ہوئے جو ایک صحتیاب ہونے والے مریض میں ہوتے ہیں ۔ 100 مائیکرو گرام ڈوز موصول کرنے والے افراد میں اس سے کچھ زیادہ اینٹی باڈیز پیدا ہوئے۔ جبکہ تیسرے گروپ پر کیے گئے تجربات کے نتائج ابھی آنا باقی ہیں۔ کمپنی حکام کا بتانا ہے کہ ویکسین کے کل 3 مرحلوں میں تجربات کیے جائیں گے۔ ابھی پہلا مرحلہ جاری ہے۔ تینوں مرحلوں کے نتائج کو دیکھ کر ہی ویکسین کے موثر ہونے یا نہ ہونے سے متعلق کوئی حتمی بات کی جا سکے گی۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں مہلک کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 48 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد تین لاکھ 16 ہزار سے زائد ہوگئی۔ امریکا کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔ اس وقت کئی ممالک کرونا کیخلاف ویکسین بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم فی الحال کسی ملک کو زیادہ کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے، ٹرمپ
-
بھارت کے ساتھ ڈیل کا امکان ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
-
نیویارک کے لوگ ظہران ممدانی کی طرف جاتے ہیں تو وہ پاگل ہیں، ٹرمپ
-
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا دوٹوک موقف
-
میری کمپنیوں کی تمام سرکاری امداد بند کر دیں،ایلون مسک کا ڈونلڈ ٹرمپ کو دوٹوک جواب
-
ایران کا چینی جی-10 سی لڑاکا طیاروں کی خریداری کا فیصلہ
-
دبئی میں فلائنگ ٹیکسی کی کامیاب آزمائشی پرواز
-
میٹھی سفارتکاری، ابوظبی میں پاکستانی آموں کا رنگا رنگ میلہ
-
امریکا نے اسرائیل کو 51 کروڑ ڈالر کے خطرناک بموں کی کٹس فروخت کردیں
-
ٹرمپ کی ایلون مسک پر کڑی تنقید ،حکومتی معاونت پر انحصار کا الزام
-
ترکیہ،توہین رسالت کی جسارت کے شبہے میں ترک کارٹونسٹ گرفتار
-
آئی اے ای اے کی رپورٹ ہماری ایٹمی سہولیات پر حملے کا بہانہ تھی، ایران
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.