
آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی اجلاس، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے بڑھتے ہوئے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، 9 ماہ سے جاری لاک ڈاون اور ڈیموگرافی تبدیلی کی سازشوں کے حوالے سے قراردادیں پیش کی گئیں
منگل 19 مئی 2020 23:52
(جاری ہے)
اس معزز ایوان کی رائے میں موجودہ بھارتی حکومت کے مورخہ 05 اگست 2019 ء کے اقدام کے بعد جس میں بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور 35-A کو ختم کرتے ہوئے کشمیر کو ہندوستان میں ضم کرنے کی ناکام کوشش کی گئی۔
بھارتی حکومت کے اس غیر قانونی اقدام کے خلاف احتجاج کو روکنے کے لیے مقبوضہ کشمیرمیں مکمل لاک ڈاون کر دیا گیا اور 9 ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاون جاری ہے ۔ لیکن بھارت کی جانب سے کوئی بھی حربہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کاحوصلہ پست نہیں کر سکا۔ کرفیو اور لاک ڈاون کے باوجود مقبوضہ کشمیر کے لوگ بھارت کے خلاف بھرپور احتجاج کر رہے ہیں ۔ اس وقت پوری دنیا Covid-19 کے خلاف لڑ رہی ہے ، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ بھارتی حکومت کرونا وائرس کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات کو کم کرتی۔ بھارت نے اس آڑ میں مسلمانوں کی نسل کشی شرو ع کر رکھی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ یہ ایوان حال ہی میں بھارتی آرمی چیف کی جانب سے دی گئی دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے ۔ اس ایوان کی رائے میں بھارتی آرمی چیف کے بیانات مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے ۔ بھارت ایک طرف تو کشمیر یوں کی نسل کشی میں مصروف ہے جبکہ دوسری جانب سیز فائر لائن پر فائرنگ کرکے معصوم لوگوں کو شہید کر رہا ہے۔ اس ایون کی رائے میں بھارت مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی ناپاک سازش کر رہا ہے جو نہ صرف جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے بلکہ اقوام متحدہ کے منشور کے بھی خلاف ہے ۔ یہ ایوان اقوام متحدہ ، عالمی برادر ی ، یورپی یونین ، او آئی سی اور دنیا کی دیگر مہذب اقوام سے مطالبہ کرتا ہیکہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشتگردی کا نوٹس لیں اور کشمیریوں کو اپنا پیدائشی حق، حق خودارادیت دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔ اجلاس میں ممبر اسمبلی عبدالرشید ترابی کی جانب سے پیش کی گئی قراردادمیں کہا گیا کہ آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کایہ اجلاس 1947 ء سے آج تک بھارتی مظالم کے نتیجے میں ہجرت کرنے والے تیس لاکھ کشمیر ی مہاجرین جنہیں اقوا م متحدہ کی قراردادوں کے مطابق آبادکاری کا حق ہے ، کو یقینی بنانے کے لیے اقوام متحدہ اور عالمی اداروں سے اپیل کرتا ہے کہ جہاں بھارتی حکومتی ریاست بدر ہونے والے د و لاکھ پنڈتوں کی واپسی کے لیے اقدامات کر رہی ہے ، کو مجبور کیا جائے کہ وہ لاکھوں کشمیر یوں کے حق آبادکاری (Right of Repatriation) کے تحفظ کو یقینی بنائے اور ان کی جائیدادیں اور اسباب ان کے حوالے کرنے کے اقدامات کرے ۔ اجلاس مہاجرین کے حق عود کو یقینی بنانے کے لیے (Parliamentary Refugee Council for Right of Repartition) قائم کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تاکہ یہ کونسل ذرائع ابلاغ ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور بین الاقوامی سطح پر ریاست کی ڈیموگرافی کی بھارتی سازشوں کا توڑ کرنے کے لئے موثر لائحہ عمل طے کرے اور اس سلسلے میں بین الاقوامی عدالت انصاف سمیت مختلف فورمز کو بروئے کار لانے کے لیے اقدامات کا انعقاد کرے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.