بلوچستان ہائی کورٹ میں جاوید جبار کی بطور رکن این ایف ایوارڈ تقرری چیلنج کردی گئی

بدھ 20 مئی 2020 19:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2020ء) بلوچستان ہائی کورٹ میں جاوید جبار کی بطور رکن این ایف ایوارڈ تقرری چیلنج کردی گئی ، درخواست رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے امان اللہ کنرانی ایڈوکیٹ کے ذریعے دائر کی ہے تفصیلات کے مطابق بدھ کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 272 گوادر -لسبیلہ کے رکن محمد اسلم بھوتانی نے سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی کے زریعے قومی مالیاتی کمیشن کے اندر بلوچستان کی نمائندگی کے لئے سندھ کے باشندے جاوید جبار کی نامزدگی کو بلوچستان ھائی کورٹ میں باقاعدہ چیلنج کردیا ہے درخواست میں جاوید جبار کی تقرری کو آئین سے انحراف وفاق کے بنیادی تصور کے برعکس اور صوبے کے سوا کروڑ عوام پر نااھلیت کا دھبہ قرار دیا ہے جس کو مٹانا و صوبے کے حقوق و گذشتہ قومی مالیاتی کمیشن میں وسائل کے تقسیم کے فارمولے کو لاحق خطرات کا تحفظ قومی ذمہ داری میں شامل ہے اس لئے جاوید جبار کی نامزدگی کو کالعدم کرنے کے لئے عدالت عالیہ بلوچستان سے رجوع کیا تاکہ بلوچستان کے عوام پر ایک اجنبی شخص کے تسلط کو ختم کیا جاسکے۔