وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی سیز فائر لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی شدید مذمت

بدھ 20 مئی 2020 23:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2020ء) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ سیز فائر لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں،بھارتی فوج ایل او سی پر معصوم شہریوں کو نشانہ بناتی ہے،بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں جاری بیان میں راجہ فاروق حیدرنے کہاکہ کورونا وباء کے باوجود بھی بھارت اپنی جارحیت سے باز نہیں آ رہا ہے۔

رمضان المبارک کے دوران بھارتی فوج کی شہریوں پر فائرنگ اسکا بزدلانہ عمل ہے۔ فاروق حیدر نے کہاکہ افواج پاکستان کشمیریوں کی محافظ ہیں ،کشمیری اپنی فوج کیساتھ ملکر بھارت کو دندان شکن جواب دیں گے ،بھارت بین الاقوامی برادری کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتا۔