شہبازشریف کی نکیال سیکٹر کے دیہات میں بلااشتعال بھارتی فوج کی فائرنگ کی مذمت

بھارتی جنگی جنون جنوبی ایشیامیں امن وسلامتی کے لئے کسی حادثے کا سبب بن سکتا ہے‘صدر(ن) لیگ

جمعرات مئی 13:45

شہبازشریف کی نکیال سیکٹر کے دیہات میں بلااشتعال بھارتی فوج کی فائرنگ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے نکیال سیکٹر کے دیہات میں بلااشتعال بھارتی فوج کی فائرنگ اور 3 شہریوں کو زخمی کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ عالمی برادری بھارتی فوج کی بڑھتی ہوئی سرحدی خلاف ورزیوں اور شہریوں پر فائرنگ وگولہ باری کا نوٹس لے ۔

(جاری ہے)

بھارتی جنگی جنون جنوبی ایشیامیں امن وسلامتی کے لئے کسی حادثے کا سبب بن سکتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ عام شہری آبادی کو نشانہ بنانا ہر عالمی قاعدے قانون کی خلاف ورزی ہے ۔نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا بھارتی بزدلی اور غیرپیشہ وارانہ فوجی رویہ کا ثبوت ہے ۔ایل اوسی پر جارحیت کے ذریعے بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف اپنے جرائم چھپا نہیں سکتا ۔