خود کو کرنل کی بیوی ظاہر کرکے پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے والی خاتون دراصل ایک ایڈوکیٹ کی بیوی ہے، وینا ملک کا دعویٰ

ملک دشمن عناصر کی جانب سے فوج کو بدنام کرنے کیلئے ڈرامہ کیا گیا، ویڈیو بنا کر ملک دشمنوں کو دینے والے پولیس اہلکار بھی ملوث ہیں: سابق اداکارہ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 21 مئی 2020 22:19

خود کو کرنل کی بیوی ظاہر کرکے پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے والی خاتون ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی2020ء) : خود کو کرنل کی بیوی ظاہر کرکے پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے والی عورت دراصل ایک ایڈوکیٹ کی بیوی ہے، سابق اداکارہ وینا ملک نے گزشتہ روز ہزارہ موٹروے چیک پوائنٹ پر موجود پولیس کے ناکے پر ایک خاتون کی جانب سے خود کو فوجی کرنل کی اہلیہ ظاہر کرکے اہلکاروں سے بدتمیزی کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ خود کو کرنل کی بیوی ظاہر کرکے پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے والی عورت دراصل ایک ایڈوکیٹ کی بیوی ہے اور ملک دشمن عناصر کی جانب سے فوج کو بدنام کرنے کیلئے ڈرامہ کیا گیا، ویڈیو بنا کر ملک دشمنوں کو دینے والے پولیس اہلکار بھی ملوث ہیں۔

وینا ملک کا کہنا ہے کہ تمام زمہ داروں کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ یہ واقعہ گزشتہ روز موٹر وے پر پیش آیا تھا، ہزارہ موٹروے چیک پوائنٹ پر موجود پولیس کے ناکے پر ایک خاتون نے گاڑی روکے جانے پر پولیس اہلکار سے بدتمیزی کی اور نازیبہ رویہ اختیار کیا تھا۔ پولیس اہلکار نے خاتون کو کہا تھاکہ ساری گاڑیاں رکی ہوئی ہیں اور صوبیدار صاحب آکر اجازت دے سکتے ہیں جس ہر خاتون آپے سے باہر آگئیں اور انہوں نے کہا کہ میں کرنل کی بیوی ہوں یہ عام گاڑی نہیں ہے، میں کرنل کی بیوی ہوں، رکاوٹ ہٹاو ورنہ نائب صوبیدار کی وردی اتار دوں گی ۔

خاتون نے صوبیدار کا نام لے کر نازیبہ الفاظ بھی استعمال کیے تھے۔ اس پورے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی اور پاکستان میں سوشل میڈیا پر صرف اسی حوالے سے بحث جاری ہے اور اب تک ہزاروں مزاحیہ میمز بھی بنائی جاچکی ہیں جبکہ اس حوالے سے تنقید بھی کی جارہی ہے۔ اب وینا ملک نے کہا ہے کہ خود کو کرنل کی بیوی ظاہر کرکے پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے والی عورت دراصل ایک ایڈوکیٹ کی بیوی ہے اور یہ سارا معاملہ ڈرامہ تھا۔