نئے کیس تیار، شہباز سمیت 6 ن لیگی رہنمائوں کی عید کے بعد گرفتاری کا امکان

نیب نے شہباز شریف ،شاہد خاقان عباسی،احسن اقبال ،رانا ثناءاللہ، امیرمقام اور جاوید لطیف کے خلاف اہم شواہد اکٹھے کر لیے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 22 مئی 2020 13:53

نئے کیس تیار، شہباز سمیت 6 ن لیگی رہنمائوں کی عید کے بعد گرفتاری کا امکان
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 22 مئی 2020ء ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کا سمیت 6 بڑے اور سینیئر رہنماؤں کے خلاف نیب نے نئے کیس تیار کرلیےہیں اور عید کے بعد نیب کی جانب سے ان کی گرفتاریوں کا قوی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ذرائع مطابق نیب نے اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں میاں شہباز شریف ،شاہد خاقان عباسی،احسن اقبال ،رانا ثناءاللہ، امیرمقام اور جاوید لطیف کے خلاف نیب نے اہم شواہد اکٹھے کرلئے ہیں۔

نیب کے پاس ان شخصیات کے اہل خانہ کے نام بھی شامل ہیں جن کے خلاف نیب کاروائی کرے گا۔شہباز شریف کیخلاف نیب لاہور اور نیب ملتان میں آمدن سے زائد اثاثہ جات سمیت دو کیسز تیار ہو چکے ہیں۔نیب ذرائع کا دعویٰ ہے کہ شہباز شریف اور اہلخانہ کے خلاف ٹھوس شواہد بھی حاصل کرلیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ان کے اہلخانہ کے خلاف دس مختلف کیسز میں اہم شواہد اکٹھے کیے ہیں۔

نیب کسی بھی کے بعد شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کر سکتا ہے جب کہ رانا ثنا اللہ بھی نیب کی ہٹ لسٹ پر ہیں۔نیب نے رانا ثنااللہ کے خلاف خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی چھان بین مکمل کرلی ہے اور اہم شواہد حاصل کر لیے ہیں۔اسی طرح ن لیگی رہنما میاں جاوید لطیف کے خلاف بھی نیب میں کیس تیار ہو چکا ہے اور کسی وقت بھی ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جا سکتے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات جاری ہے۔ اس حوالے سے نیب کا کہنا ہے کہ احسن اقبال کے خلاف شواہد موجود ہیں۔علاوہ ازیں امیرمقام کے خلاف بھی آمدن سے زائد اثاثہ جات کے سلسلے میں نیب پختونخوا میں کیس تیار ہے اور ٹھوس شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں۔