عید الفطر کے پیش نظر تمام مخیر اور اہل ثروت افراد الله کی رضا کیلئے غریبوں اور نادار لوگوں کی مالی امداد کیلئے آگے آئیں،محمد عثمان ڈار

سیالکوٹ ڈرائی پورٹ ٹرسٹ کی جانب سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان کو 25 لاکھ روپے کا چیک پیش

جمعہ 22 مئی 2020 21:53

عید الفطر کے پیش نظر تمام مخیر اور اہل ثروت افراد الله کی رضا کیلئے ..
سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان و کنونیئر سٹی کورونا ریلیف فنڈ محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کورونا کی وبا پر قابو پانے کے سلسلہ میں شہر کے مخیرحضرات اور کاروباری شخصیات کی کوششیں قابل تحسین ہیں، عید الفطر کی آمد آمد ہے تمام مخیر حضرات اور اہل ثروت افراد الله کی رضا کیلئے تنگ دست، غریبوں اور نادار لوگوں کی مالی امداد کیلئے آگے آئیں،کورونا کی وبا کی اور بدترین معاشی بحران کی وجہ سے ہر طبقہ پریشان اور ذہنی اذیت کا شکار ہے، مشکل وقت اور آزمائش کے لمحات زندہ قوموں پر آتے رہتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناںمحمد عثمان ڈار نے سیالکوٹ ڈرائی پورٹ ٹرسٹ میں’’ سٹی کورونا ریلیف فنڈ‘‘ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین ڈرائی پورٹ ٹرسٹ نوید اقبال شیخ نی25 لاکھ روپے کا چیک ’’سٹی کورونا ریلیف فنڈ ‘‘میں عطیہ کیا۔اس موقع پرصوبائی وزیر چوہدری اخلاق، کمشنر گوجرانوالہ گلزار حسین شاہ، سیکرٹری سٹی کررونا ریلیف فنڈ زین الحسن شبیر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ مستنصر فیروز، عامر ڈار،چیئر مین ائیر سیال فضل جیلانی،صدر ایوان صنعت وتجارت ملک محمد اشرف،خاور انور خواجہ، میاں محمد ریاض، نوید بابر اقبال ،اقبال سونی،زاہد لیطیف ملک، عمر میر، حافظ جنید شاہد، ملک زاہد، سیکرٹری اطلاعات ونشریات ڈسٹرکٹ میاں اعجاز جاوید و دیگر سیالکوٹ کی کاروباری شخصیات بھی موجود تھے۔

عثمان ڈار نے کہا ہے کہ حکومت وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق عوامی خدمت میں مصروف عمل ہے،وزیراعظم پاکستان عمران خان عوام کا درد رکھتے ہیںاور انکی حکمت عملی کی دنیا معترف ہے ،عوام کو کورونا وائرس سے بچانے اور ریلیف فراہم کرنے میںحکومت کے اقدامات قابل ستائش ہیں، مشکل کی گھڑی میں ہر فرد کو باہمی اختلافات کو پس پشت ڈال کر عوامی فلاح کیلئے ذمہ داریاں نبھانی چاہیں۔