سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس ہے مگر وزیر اعظم عمران خان یہ تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں، سینیٹر مولا بخش چانڈیو

عمران خان کی حکومت ہردن پاکستان کی مشکلات میں اضافہ کررہی ہے،، لوگ مررہے ہیں اور وزیر اعظم کہہ رہے ہیں کہ ابھی ہوا کیا ہے،چینی کمیشن کی رپورٹ عمران خان کی کمزور کرسی کو سہارا نہیں دے سکتی، سندھ میں افراتفری وفاق کو لے ڈوبے گی، میڈیا سے گفتگو

جمعہ 22 مئی 2020 23:00

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2020ء) پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس ہے مگر وزیر اعظم عمران خان یہ تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں، چینی کمیشن کی رپورٹ عمران خان کی کمزور کرسی کو سہارا نہیں دے سکتی، سندھ میں افراتفری وفاق کو لے ڈوبے گی ،موجودہ حکومت جمہوری حکومت ہے، عمران خان کی حکومت ہردن پاکستان کی مشکلات میں اضافہ کررہی ہے،، لوگ مررہے ہیں اور وزیر اعظم کہہ رہے ہیں کہ ابھی ہوا کیا ہے۔

وہ حیدرآباد میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے، اس موقع پر پی پی کے ضلعی صدر صغیر قریشی، احسان ابڑو اور دیگر بھی موجود تھے۔مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہر بات کو اناء کا مسئلہ بنا رکھا ہے اور ہر وقت اداروں سے محازا آرائی کے بیانات دیتے ہیں انھوں اداروں کو تسلیم کرکے انکا احترام کرنا چائیے انھوں نے کہا کہ ریاست کو وہ اقدامات کرنا چائیے جس سے ہر آدمی کی زندگی محفوظ ہو مگر حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے وزراء کچھ بیانات دیتے ہیں اور حکومتی موقف کچھ اور ہوتا ہے انھوں نے کہا کہ سندھ وہ صوبہ ہے جس نے سب سے پہلے کورونا وائرس کیلئے اقدامات کئے اور مراد علی شاہ کے بہترین اقدامات کو پوری دنیا تسلیم کرتی ہے مگر وفاق سندھ حکومت کی کاکردگی سے مطمئن نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال سنگین ہے وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے حکومت کو سخت اقدامات کرنے ہونگے ورنہ ملک میں انسانی جانیں خطرے میں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چینی کمیشن کی رپورٹ عمران خان کی کمزور کرسی کو سہارا نہیں دے سکتی عمران خان اپنی خاک ہوئی سیاسی ساکھ کو بچانے کے لئے ڈرامہ رچا رہے ہیں یہ کیسی تحقیقات ہے جس میں نہ چینی ایکسپورٹ کرنے والون کا ذکر ہے نہ ہی سبسڈی دینے والوںکاجبکہ کٹھ پتلی وزیر اعلی عثمان بوزدار نے سبسڈی دی اگر عمران خان بھی بری الذمہ اور بوزدار بھی بے قصور ہیں تو اس سے بڑا دھوکا کیا ہوسکتا انہوںنے کہاکہ گورنر سندھ افراتفری پھلانے میں لگے ہوئے ہیں سندھ میں افراتفری وفاق کو لے ڈوبے گی انہوں نے کہاکہ سندھ میں تعینات گورنر صوبے میں ایم کیو ایم کا متبادل لاکنے کی کوشش کررہے ہیں یہ جمہوری حکومت نہیں بلکہ یہ مکمل ناکام حکومت ہے انہوںنے کہاکہ ہم کورونا پر سیاست نہیں کررہے ہیں وزیر اعلی سندھ نے جو راستہ اختیار اس کی پوری دنیا نے تعریف کی انہوںنے کہاکہ میر ادل کہتا ہے کہ ملک کو آزاد اور خود مختیار دیکھنے والے بالاخر کچھ سوچیں گے اور کچھ کریں گے ورنہ انہیں بھی تنقید کے دائرے میں آنا پڑے گا یہ حالات اچھے نہیں ہیں انہوںنے کہاکہ چاروں صوبوں میں وزیر اعظم کی خواہش کے برعکس کام ڈان آپ کو اپنی انا چھوڑی پڑے گی اور اداروں کو احترام دینا ہوگا، انہوںنے کہاکہ اگر ہم آئیں اور صوبوں کے حقوق سے انحراف کریں گے تو وفاقی کیسے چل سکتا ہے ایک وزیر نے کہاکہ پی پی یماری پر سندھ میں سیاست کررہی ہے ہم بیماریوں اورلاشوںپر سیاست نہیں کرتے ۔