مقبوضہ کشمیر ، میر واعظ عمر فاروق، زمرودہ حبیب و دیگر کا اشرف صحرائی کے ساتھ اظہار یکجہتی
ہفتہ 23 مئی 2020 12:37
(جاری ہے)
انہوںنے اس موقع پر جنیدصحرائی کو شاندرا خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری نوجوان آزادی کے ایک عظیم مقصد کیلئے اپنی جانیںقربان کررہے ہیں اوریہ قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔
زمرودہ حبیب نے محمد اشرف صحرائی کے عزم و ہمت کو بھی سلام پیش کیا جنہوں نے اپنی ساری زندگی آزادی کے ایک عظیم کاز کے لیے وقف کیے رکھی۔انہوںنے کہا کہ کشمیری نوجوان اور انکے اہلخانہ جس عزم وہمت کا مظاہرہ کر رہے ہیں وہ بھارت کیلئے ایک واضح پیغام ہے کہ کشمیری اپنے شہداء کے عظیم مشن کو مقصد کے حصول تک جاری رکھیں گے۔ زمرودہ حبیب نے مزید کہا کہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ ایک مسئلہ ہے جسے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک بامعنی مذاکراتی عمل کے ذریعے ہحل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ خطے میں امن و ترقی کا دور دورہ ہو۔تحریک مزاحمت کے چیئرمین بلال احمد صدیقی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں جنیدصحرائی اور دیگر شہید نوجوانوںکو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری نوجوان آرام دہ زندگی ترک کر کے بھارت جیسے مکار دشمن کے خلاف ایک مقدس لڑائی لڑ رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کاگرم گرم لہو ایک روز ضرور رنگ لائے گا۔ جموں وکشمیر پیر پنجال موومنت کے چیئرمین قاضی محمد ارشا د نے جموں سے جاری ایک بیان میں جنید صحرائی اور انکے ساتھی طارق احمد کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوان کشمیریوںکے ہیرو ہیں ۔ انہوںنے کہا کشمیر ی عوام اپنے شہداء کے مشن کو مقصد کے حصول تک جاری و ساری رکھیں گے۔ قاضی محمد ارشاد نے کہا کہ بھارت کو ایک روز کشمیر سے جانا ہی ہوگا۔ انہوںنے جنیدصحرائی کے والدمحمد اشرف صحرائی کے جذبے کو سلام پیش کیا۔ دریںاثنا میر واعظ فورم کی آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر سید فیض نقشبندی نے اسلام آباد میںجاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت اپنی ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کشمیریوںکو تحریک آزادی ترک کرنے پر مجبور نہیںکرسکتا۔ انہوںنے کہا کہ کشمیرعالمی سطح پر ایک تسلیم شدہ تنازع ہے جسکا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں میںمضمر ہے۔ انہوںنے جنیدصحرائی کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.