حویلیاں طیارہ حادثے میں لاشوں کی شناخت کرنیوالی فرانزک ماہرین کی ٹیم کو کراچی بھیجنے کا فیصلہ

نادرا کی ٹیکنیکل ٹیم جاں بحق افرادکی شناخت کیلئے کراچی پہنچ گئی، نادراٹیم مسافروں کی انگوٹھوں کے ذریعے شناخت کریگی

ہفتہ 23 مئی 2020 15:34

حویلیاں طیارہ حادثے میں لاشوں کی شناخت کرنیوالی فرانزک ماہرین کی ٹیم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2020ء) حویلیاں طیارہ حادثے میں لاشوں کی شناخت کرنیوالی فرانزک ماہرین کی ٹیم کو کراچی بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، فرانزک ماہرین لاشوں کے اعضا کے زریعے شناخت میں مدد فراہم کریں گے جبکہ دانتوں سے بھی شناخت کی جاسکے گی۔تفصیلات کے مطابق کراچی طیارہ حادثے میں لاشوں کی شناخت کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے فرانزک ماہرین کی ٹیم کو کراچی بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ، ٹیم میں ڈاکٹر عروج ، ڈاکٹرہمایوں تیمور، ڈاکٹر منیر احمد، ڈاکٹر خرم شہزاد شامل ہیں ۔

وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا اور کہا ٹیم میں ایسے ماہرین موجود ہیں جنھوں نے حویلیاں طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کی تھی، ٹیم لاشوں کی شناخت کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ کرے گی جبکہ فرانزک ماہرین لاشوں کے اعضا کے زریعے شناخت میں مدد فراہم کریں گے اور دانتوں سے بھی شناخت کی جاسکے گی۔

(جاری ہے)

پروفیسرجاوید اکرم نے کہا کہ یو ایچ ایس کے فرانزک ماہرین کی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی ہدایت پر کیا گیا، اس سانحہ پر ساری قوم افسردہ ہے، اللہ تعالی لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ان کا کہنا تھا کہ پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ ٹیم پی آئی اے کے خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی جا رہی ہے، اس حوالیسے این ڈی ایم اے کی جانب سے رابطہ کیا گیا ہے، ،یونیورسٹی آف ہیلتھ سائینسز فرنزک ٹیسٹنگ کی صلاحیت رکھنے والی ایشیا کی واحد یونیورسٹی ہے۔

دوسری جانب نادرا کی ٹیکنیکل ٹیم جاں بحق افرادکی شناخت کیلئے کراچی پہنچ گئی، نادراٹیم مسافروں کی انگوٹھوں کے ذریعے شناخت کریگی، جاں بحق افرادمیں زیادہ ترافرادجھلس چکے ہیں جوناقابل شناخت ہیں، نادراٹیم نے انگوٹھے کے ذریعی3میں سی2 میتوں کی شناخت کرلی ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثیکی میتیں جناح اسپتال میں رکھی گئی ہیں، ضرورت پیش آئی تومیتوں کومتبادل میت خانوں میں منتقل کیاجائیگا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور سے آنے والا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس میں 97 افراد جاں بحق ہوئے، حادثے میں بینک آف پنجاب کے سربراہ سمیت 2 افراد معجزانہ طور پر بچ گئے، 97 میں سے اب تک صرف 19 افراد کی شناخت کی جا چکی ہے۔