ڈیرہ اسماعیل خان، ایم ٹی آئی ڈیرہ کے میڈیکل ڈائریکٹر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج

ہفتہ 23 مئی 2020 16:54

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) ایم ٹی آئی ہسپتال ڈیرہ میں مریض کے کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے کے بعد ایم ٹی آئی ڈیرہ کے میڈیکل ڈائریکٹر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں ،میڈیکل ڈائریکٹرکی رپورت پر نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ،ایم ٹی آئی ڈیرہ کے میڈیکل ڈائریکٹر کی جانب سے تھانہ سٹی میں رپورٹ درج کرائی گئی کہ 15 مئی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ میں حاجی جمال ولد زرملک خان نامی مریض کو انتہائی تشویشناک حالت میں لایاگیا جسے سی سی یو وارڈ میںمنتقل کیاگیا،مریض کا ٹیسٹ کرنے پر وہ کووڈ 19قرارپایا جسے ایم ٹی آئی ہسپتال منتقل کیاگیا جبکہ مریض کے لواحقین اسے ملتان ریفر کرانا چاہتے تھے بعدازاں مذکورہ مریض وفات پاگیا جس کے بعد مخصوص موبائل نمبر سے نامعلوم شخص کی جانب سے مجھے مسلسل سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی ہیں،پولیس نے میڈیکل ڈائریکٹر کی رپورٹ پر نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔