طیارہ حادثے میں پوری قوم سوگوار ہے ، فیاض الحسن چوہان

سانحے کے باعث ملک میں عیدسادگی سے منائی جائے گی، حکومت تمام متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کرے گی ، صوبائی وزیر اطلاعات

ہفتہ 23 مئی 2020 21:58

طیارہ حادثے میں پوری قوم سوگوار ہے ، فیاض الحسن چوہان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2020ء) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے پرپوری قوم سوگوار ہے، سانحے کے باعث ملک میں عیدسادگی سے منائی جائے گی اور حکومت تمام متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کرے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ طیارہ حادثیپرپوری قوم سوگوار ہے، ہرپاکستانی شہدا کے ورثا کے غم میں شریک ہے، اللہ سوگوارخاندانوں کوصدمہ برداشت کرنیکی ہمت دے۔

(جاری ہے)

سانحے کے باعث ملک میں عیدسادگی سے منائی جائے گی، وزیراعظم کی ہدایت پرانتظامیہ متاثرین کوہر ممکن سہولت دیرہی ہے، متاثرہ گھروں کے رہائشیوں کومتبادل مقامات پرمنتقل کیاجارہاہے، حکومت تمام متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کرے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور سے آنے والا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس میں 97 افراد جاں بحق ہوئے، حادثے میں بینک آف پنجاب کے سربراہ سمیت 2 افراد معجزانہ طور پر بچ گئے، 97 میں سے اب تک صرف 19 افراد کی شناخت کی جا چکی ہے۔