کورونا نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کیلئے ایک ڈرائونا خواب بن چکاہے‘ چودھری سلیم بریار

موجودہ وبائی صورتحال سے نجات کیلئے محفل نعت کا انعقاد، شاندار پرفارمنس دینے والوں میںنقد رقم اور عیدی کے تحائف تقسیم کئے گئے

ہفتہ 23 مئی 2020 23:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2020ء) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدر چودھری سلیم بریار نے ملک میں کورونا سے پیدا شدہ وبائی صورتحال سے نجات کیلئے محفل نعت کا انعقاد کیا، شاندار پرفارمنس دینے والوں میںنقد رقم اور عیدی کے تحائف تقسیم کئے گئے۔ چودھری سلیم بریارنے کہا کہ عید سادگی کے ساتھ گزرانی چاہئے، طیارہ حادثہ پوری قوم کو سوگوار کر گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کیلئے ایک ڈرائونا خواب بن چکاہے، اس کا مقابلہ ایس او پیز پر عمل کرکے ہی کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیاستدان اس وقت سیا ست چھوڑ کر متحد ہو کر اس وبائی مرض کا مقا بلہ کریں حالات بہتر ہو نے پر سیاست بھی ہو گی۔ محفل نعت میں دِینہ فاطمہ، سامعہ گوہر، عائشہ رشید، فاطمہ سعید، رحمت علی اور قاری عمران نذیر نے بارگاہِ رسالتؐ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔

چودھری سلیم بریارنے کہا کہ محفل نعت کو مجھ سمیت میری فیملی اور دوستوں نے بھی دیکھا اور پسند کیا ہے۔ اتنے خوبصورت پروگرام پر میں تمام شرکاء کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ اس محفل نعت کے صدقے ہم سب پر رحم فرمائے اور مزید ترقی عطا فرمائے۔