رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے اختتام پر عیدالفطریقینا تمام مسلمانوں کیلئے خوشی کا دن ہوتا ہے، عوامی نیشنل پارٹی

اتوار 24 مئی 2020 00:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں عیدالفطر کے موقع پر اہل اسلام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے اختتام پر عیدالفطریقینا تمام مسلمانوں کیلئے خوشی کا دن ہوتا ہے امسال عیدالفطر ایسے حالات میں منانیجارہے ہیں جب تمام عالم کورونا وبا کی لپیٹ میں ہے بہت سارے لوگ اس وبا کی وجہ سے شہید ہوچکے اور بہت سے لوگ اس مرض سے نبردآزما ہے ہمیں امسال احتیاطی تدابیر کے ساتھ عید منانا ہے اور ان مستحق افراد کو عید کی خوشی شریک کرنا ہے جو اس کی استطاعت نہیں رکھتے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان میں تمام مسلمانوں کو عیدالفطر کے بابرکت موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے اختتام پر عیدالفطر روزہ داروں کیلئے انعام اور خوشی کا دن ہیاور یہ حقیقی خوشی ہم تب حاصل کر پاتے ہیں جب عید کی خوشیوں میں یتیم نادار غریب شامل ہوامسال عید ایسے موقع پر منارہے ہیں جب ساری دنیا کوروناوبا کی لپیٹ آچکا اور اس موذی مرض سے بہت سے لوگ ہمارے درمیان نہیں اور بہت سے اس جان لیوا وبا سے نبرد آزما ہے کورونا وبا سے جان بحق افراد کے اہلخانہ اور پسماندگان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر اس سال عید سادگی کے ساتھ منائی جائیگی اور ساتھ ہی پی آئی اے طیارے کی المناک حادثے میں جان کی بازی ہارنیوالوں کے لواحقین کے دکھ درد میں شریک ہو کر ان کے ساتھ ہمدردی اور یکجھتی کا اظہار کیا جائیگا بیان میں تمام افراد باالخصوص جوانوں اور بچوں سے اپیل کی گئی کہ وہ کورونا وبا کی وجہ سے میلوں محفلوں اور تقاریب میں جانے سے اجتناب کریں اور ان سے استدعا کی گئی کہ کورونا وائرس ایک موذی مرض ہے صرف احتیاطی تدابیر کے زریعے ہم اس کے اثرات سے محفوظ رہ سکتے ہیں بیان میں عالم اسلام کو اس بابرکت مہینے کے اختتام پر عیدالفطر کی مبارکباد دی گئی اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالی تمام انسانیت اور عالم اسلام کواس وبائی صورتحال میں انہیں اپنی حفظ وامان میں رکھیں۔