پولیس تھانہ سٹی سمندری کا ڈاکوئوں کے ساتھ پولیس مقابلہ،ڈکیتی، چوری، راہزنی اور سنگین نوعیت کی کئی دیگر وارداتوں میں ملوث 4 ڈاکوئوں میں سے 2 زخمی حالت میں گرفتار، 2 فرار ہونے میں کامیاب، ڈاکوئوں سے ڈکیتی کی واردات کے دوران گن پوائنٹ پر شہری سے چھینی گئی موٹر سائیکل، ناجائز اسلحہ ، موبائل فونز، نقدی اور دیگر سامان بر۱ٓمد

جمعرات 28 مئی 2020 16:41

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2020ء) جمعرات کے روزپولیس تھانہ سٹی سمندری فیصل ۱ٓباد کے ڈاکوئوں کے ساتھ پولیس مقابلہ کے دوران ڈکیتی، چوری، راہزنی اور سنگین نوعیت کی کئی دیگر وارداتوں میں ملوث 4 ڈاکوئوں میں سے 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ 2 ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے نیز گرفتار ڈاکوئوں سے ڈکیتی کی واردات کے دوران گن پوائنٹ پر شہری سے چھینی گئی موٹر سائیکل، ناجائز اسلحہ ، موبائل فونز، نقدی اور دیگر سامان بر۱ٓمد کرلیا گیا پولیس تھانہ سٹی سمندری فیصل ۱ٓباد کے ترجمان نے بتایا کہ تھانہ کی پولیس پارٹی جمعرات کے روز معمول کی گشت پر تھی کہ انہوں نے تھانہ سٹی سمندری کے علاقہ چک نمبر 469 گ ب کے قریب 2 موٹر سا ئیکلوں پر سوار 4 مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیاجنہوں نے رکنے کی بجائے پولیس پارٹی پر جان لیوا فائرنگ کرتے ہوئے موٹر سا ئیکلوں پر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس دوران حفاظت خود اختیاری کے تحت کی گئی جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتا کر لئے گئے لیکن ان کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے اقدامات کا ۱ٓغاز کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ زخمی حالت میں گرفتارہونے والے ڈاکوئوں کی شناخت وسیم ولد اقبال اور فیاض ولد عمر وحیدکے نام سے ہوئی ہے جن کے قبضہ سے ڈکیتی کی واردات کے دوران شہری سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی موٹر سائیکل، ناجائز اسلحہ ، موبائل فونز، نقدی اور دیگر سامان بر۱ٓمدکیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتارذخمی ڈاکوئوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران ڈکیتی، چوری، راہزنی سمیت سنگین نوعیت کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ڈاکوئوں کا کریمینل ریکارڈ اکٹھا کیا جارہا ہے اور دوران تفتیش مزید انکشافات کی بھی توقع ہے۔ انہیں نے بتایا کہ ملزمان کے فرار ہونیوالے ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کرلیا جا ئے گا۔