اے این پی رہنما غلام بلور کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے

بزرگ سیاستدان غلام بلور کا کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آ گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 29 مئی 2020 14:37

اے این پی رہنما غلام بلور کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے
پشاور ( اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 29 مئی 2020ء ) عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما غلام بلور کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما غلام بلور کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے تھے تاہم اب وہ اس وبائی مرض سے چھٹکارا پانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ غلام بلور کا کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے۔

بزرگ رہنما حاجی غلام احمد بلور کورونا وائرس کے شکار ہونے کے بعد قرنطین میں تھے۔ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے بزرگ رہنما حاجی غلام احمد بلور سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور ان کی خیریت دریافت کی۔ ے این پی رہنما غلام بلور میں کورونا وائرس کی تصدیق 18 مئی کو ہوئی تھی،چند دن وہ اس وائرس کا شکار رہے اور آخرکار کورونا سے مکمل طور پر صحتیاب ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کورونا وائرس نے پاکستان کے کئی سیاستدانوں کو اپنی لپیٹ میں لیا۔تاہم گذشتہ کچھ روز سے کچھ اچھی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں ،اور کئی سیاستدان کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ مرزا محمد آفریدی میں 27 اپریل کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ آئسولیش میں تھے تاہم وہ کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے۔سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے دعائیں کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کورونا کی صورتحال میں عوام احتیاطی تدابیر نہ چھوڑیں۔

اس کے علاہو گورنر سندھ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے تاہم وہ بھی وائرس کو شکست دینے میں کامیاب رہے۔ نہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ '' الحمدالللہ! میرا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے، جن لوگون نے میری صحت کیلئے دعا کی ان سب کا بہت شکریہ، میں کورونا کے مریضوں کے علاج کیلئے جلد پلازمہ عطیہ کروں گا۔ ''اس سے قبل گورنر سندھ کا کورونا ٹیسٹ دو بار مثبت تھا جس پر عمران اسماعیل نے عوام سے دعائوں کی اپیل کی تھی۔اس کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی کورونا وائرس سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔