ایسٹ زون پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں 3مفرور سمیت 54ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعہ 29 مئی 2020 17:02

ایسٹ زون پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں 3مفرور ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2020ء) کراچی ایسٹ زون پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں 3مفرور سمیت 54ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان ڈی آئی جی ایسٹ زون کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے قبضہ سے 4 پستول ، 13 راونڈ ، 2115 گرام چرس ، 227 گرام ہیروئن ، 2 موبائل فون اور نقد رقم 26520 روپے برآمدہوئی ہے جبکہ پولیس نے 12گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی ہیں ۔