آزاد کشمیر میں جمعہ کو سخت لاک ڈائون رہا ، مساجد میں طے شدہ ایس او پیز کے تحت نماز جمعہ ادا کی گئی

جمعہ 29 مئی 2020 18:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) آزاد کشمیر میں جمعہ کو سخت لاک ڈائون رہا اور مساجد میں طے شدہ ایس او پیز کے تحت نماز جمعہ ادا کی گئی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے عیدالفطر سے قبل تاجران سے ملاقات میں عیدالفطر کے بعد ایک ہفتہ کیلئے سخت لاک ڈائون کا اعلان کیا تھا جس کا نوٹیفکیشن بھی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

عید کے بعد ان ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے اور عید کے بعد پہلے جمعہ کو سخت لاک ڈاؤن میں نماز جمعہ ادا کی گئی۔ ایس او پیز کے مطابق مساجد میں نمازیوں کے درمیان واضح فاصلہ رکھا گیا تاہم عوام کی جانب سے ماسک پہننے میں سستی کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔ اس کے ساتھ ساتھ بعض مساجد میں 60 سال سے زائد نمازی بھی موجود تھے۔عوام کی جانبسے کورونا وائرس کو سنجیدہ نہ لینے سے اس کے پھیلنے کا اندیشہ موجود ہے۔