وزیر مملک شہریار آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

میرا کرونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے اور میں نے ڈاکٹرز کی ہدایت پر اپنے آپ کو گھر پر آئسولیٹ کرلیا ہے. ٹوئیٹ

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر ہفتہ 30 مئی 2020 06:00

وزیر مملک شہریار آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی 2020ء) وزیر مملک شہریار آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ میرا کرونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے اور میں نے ڈاکٹرز کی ہدایت پر اپنے آپ کو گھر پر آئسولیٹ کرلیا ہے. تفصیلات کے مطابق وزیر مملک شہریار آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا ہے۔ وزیر مملکت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے ڈاکٹرز کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اپنے آپ کو گھر پر آئسولیٹ کرلیا ہے. شہریار آفریدی نے ٹوئیٹ میں کہا کہ "رب ذوالجلال سے دعا ہے کہ وطن عزیز کو موذی وباء سے محفوظ بنائے اور وزیراعظم عمران خان سرخرو ہوں" 
 
وزیر مملک نے قوم سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔ شہریار آفریدی کے ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے کہا کہ آپ بہادر ہیں اور بہت جلدی صحت یاب ہو جائیں گے۔