امریکہ میں کورونا کے شکار مزید 1200 سے زائد مریض چل بسے

ہلاکتوں میں مسلسل اضافے کے بعد ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں کورونا کے باعث مجموعی اموات کی تعداد 1 لاکھ 3 ہزار کے قریب پہنچ گئی

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر ہفتہ 30 مئی 2020 06:42

امریکہ میں کورونا کے شکار مزید 1200 سے زائد مریض چل بسے
واشنگٹن (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی 2020ء) امریکہ میں کورونا کے شکار مزید 1200 سے زائد مریض چل بسے۔ ہلاکتوں میں مسلسل اضافے کے بعد ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں کورونا کے باعث مجموعی اموات کی تعداد 1 لاکھ 3 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کو کورونا کے باعث ایک اور ہلاکت خیز دن کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکہ میں کورونا وائرس کے 1225مریض زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد ملک میں مہلک وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 2 ہزار 798 ہو گئی ہے۔

خبر رساں ادارے نے جان ہاپکنز یونیورسٹی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکہ بھر میں مہلک کورونا وائرس کے شکار افراد کی مجموعی تعداد 17 لاکھ 45 ہزار 606 ہوچکی ہے۔ 
کورونا سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے عالمی میٹر کے مطابق امریکہ میں اب تک 5 لاکھ 20 ہزار کے قریب افراد کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ عالمی میٹر کے مطابق امریکہ میں اس وقت کورونا وائرس کے شکار 17 ہزار سے زائد افراد تشویشناک حالت میں مبتلا ہیں جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 11 لاکھ 69 ہزار سے زائد ہے۔

متعلقہ عنوان :