وقت نے ثابت کردیا نواز شریف جھوٹ بول کر لندن بھاگے، شہبازگل

انٹرنیٹ پر نواز شریف صاحب کی تصویریں گردش کر رہی ہیں، تصویر میں کورونا کے دوران گھر پر رہنے کی بجائے کافی پینے بیٹھے ہوئے ہیں، بیان

ہفتہ 30 مئی 2020 14:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا ہے کہ وقت نے ثابت کردیا نواز شریف جھوٹ بول کر لندن بھا گے۔شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نوا شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیٹ پر نواز شریف صاحب کی تصویریں گردش کر رہی ہیں، تصویر میں کورونا کے دوران گھر پر رہنے کی بجائے کافی پینے بیٹھے ہوئے ہیں، وقت نے ثابت کردیا ہے کہ نواز شریف جھوٹ بول کر لندن بھاگے۔

شہبازگل نے کہا کہ عوام سادہ ہیں پر اتنے بھی نہیں، آپ کے جھوٹ مکر اور فریب کو جان چکے ہیں، اب آپ کو اپنی اور اولاد کی کرپشن کا حساب دینا پڑے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہباز شریف اور مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو مستعفی ہوجانا چاہیے کیوں کہ نوازشریف کو علاج باہر سے کرانا پڑرہا ہی ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی طرف سے حکومت پاکستان کے اقدامات کو بہترین قرار دینے پر میاں صاحب کے فیملی فرینڈ مودی کی طرح تباہ کن لاک ڈائون سے پاکستان کو بچانے پر شہباز گل نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو مستعفی ہوجانا چاہیے ملک کا واحد اسپیشلائزڈ کینسر ہسپتال بنانے اور75 فیصد مریضوں کا مفت علاج کرنے پر انہوںنے کہاکہ 2سال میں کوئی ذہنی اسپتال نا بناسکنے پرجس میں مریم اورنگزیب کا چیک اپ ہوسکی شہباز گل نے کہا کہ ن لیگ صحت کا تباہ حال نظام چھوڑ جانے کا ذمہ دار موجودہ حکومت کو ٹھہرا رہی ہے۔