پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے پاکستان تحریک انصاف کا کردار ناقابل فراموش ہے‘محترمہ خولہ خان

پیر 1 جون 2020 14:39

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2020ء) چئیرپرسن خان آف منگ ویلفیئر ٹرسٹ و مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی خواتین ونگ محترمہ خولہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے پاکستان تحریک انصاف کا کردار ناقابل فراموش ہے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان نے سیاست کی تطہیر اور ٹیکس چوری کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت کی معاشی اصلاحات کے نتیجے میں تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں بہتری آئی ہے جس کا کریڈٹ وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان کو جاتا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ملک و قوم کے وسیع تر مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹھوس منصوبہ بندی کے تحت کام کر رہی ہے اور انشاء اللہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی گذشتہ ادوار میں ملک و قوم پر مسلط ہونے والے حکمرانوں نے عوام کے ٹیکسوں سے جمع ہونے والی رقوم ہڑپ کی اب انکے پاس نیب کے سوالوں کا کوئی جواب نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ حکومت کرونا وائرس کے خاتمے کے لئے گامزن ہے، عوام کی طرف سے بے احتیاطی کی وجہ سے کرونا وائرس میں مزید اضافہ ہو رہا ہے انھوں نے کہا کہ عوام حکومت کی طرف سے جاری شدہ SOP پر عملدرآمد کرے تاکہ اس موذی مرض سے نجات مل سکے، جب تک ہم متحد ومنظم ہو کر کام نہیں کریں گئے اس وقت تک بہتری کے آثار دیکھنے کو نہیں ملیں گئے، حکومت کرونا وائرس کے خاتمے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔