متحدہ عرب امارات میں کورونا کے 635نئے کیسز سامنے آگئے، مزید 2مریض جاں بحق

وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 35ہزار192ہوگئی، 266 افراد جان کی بازی ہرچکے ہیں

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 1 جون 2020 23:19

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے 635نئے کیسز سامنے آگئے، مزید 2مریض جاں ..
ابوظہبی (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-01جون2020ء) متحدہ عرب امارات میں کورونا کے 635نئے کیسز سامنے آگئے، مزید 2مریض جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 635 نئے کورونا مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں اب تک کورونا سے متاثر ہونے والے افارد کی مجموعی تعداد 35ہزار192ہوگئی ہے جبکہ مزید مریضوں کے جاں بحق ہونے کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 266 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب مزید 406مزید صحتیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد صحتیابہونے والے افراد کی کل گنتی 18ہزار338ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے 52 فیصد سے زائد مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔ جس کے بعد متحدہ عرب امارات میں جلد مساجد کھول دیے جانے کا امکان ہے، تاہم تاحال مساجد کھولنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے شارجہ اسلامک افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مساجد کھولنے کی تیاریوں کے سلسلے میں کئی اہم اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

شارجہ کی تمام مساجد کو پاک کرنے کیلئے سٹیریلائزیشن کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ شارجہ اسلامک افیئرز ڈیپارٹمنٹ مساجد کے اماموں کیلئے خصوصی ورکشاپس کا انعقاد بھی کروایا ہے۔ مساجد کے اماموں کو سکھایا جا رہا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاو کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کو کیسے یقینی بنایا ہے۔ اس کے علاوہ شارجہ کی تمام زیر تعمیر مساجد کی تعمیر جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل خبر سامنے آئی تھی کہ دبئی میں مساجد کو باجماعت نماز کی ادائیگی کیلئے کھولنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ محکمہ اوقاف دبئی کی جانب سے دبئی کی تمام مساجد میں خصوصی ہدایت نامہ آویزاں کیا گیا ہے۔ان ہدایات کے مطابق مساجد کھلنے کے بعد خواتین کو مساجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ مساجد کو اذان کی ادائیگی سے لے کر نماز کی ادائیگی تک صرف 20 منٹ کیلئے کھولا جائے گا۔ اذان سے قبل یا نماز کی ادائیگی کے بعد کسی کو بھی مسجد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نمازیوں کیلئے لازم ہے کہ وہ گھر سے وضو کر کے آئیں، جبکہ انہیں مصلیٰ بھی گھر سے اپنے ساتھ ہی لانا ہوگا۔