
''اسلام آباد میں کورونا مریضوں کیلئے 90وینٹی لیٹر موجود ہیں جن میں سے صرف 13استعمال میں ہیں باقی 77مریضوں کیلئے موجود ہیں''
شہر میں مصدقہ طور پہ رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 2589ہے جن میں سے 496مریض صحتیاب ہوچکے ہیں: ڈاکٹر ظفر مرزا
عثمان خادم کمبوہ
منگل 2 جون 2020
00:06

<313> Fast facts about Islamabad ref COVID-19: total number of lab confirmed cases to date are 2589, total recovered to date 496, total vents dedicated for COVID-19 = 90, currently in use for COVID-19 = 13, available but not in use 77
— Zafar Mirza (@zfrmrza) June 1, 2020
(جاری ہے)
کہا گیا تھا کہ پمز ہسپتال میں 31 خالی بیڈ تو موجود مگر وینٹی لیٹر نہ ہونے کے سب ڈاکٹرزمریضوں کو پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھیجنے پر مجبور ہوگئے ۔
پمز حکام نے بتایاکہ اب تک حکومت کی جانب سے ایک بھی نیا وینٹی لیٹر نہیں ملا۔ ذرائع کے حوالے سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پولی کلینک ہسپتال کا بھی یہی حال ہے، پمز ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں 75 بستروں پر چوالیس مریض زیر علاج ہیں،پمز ہسپتال میں صرف گیارہ وینٹی لیٹرز موجود ہیں ،ڈاکٹرز نئے سیریس مریضوں کو کسی اور ہسپتال جانے کا کہہ رہے ہیں، پمز حکام کے مطابق گیارہ ویٹی لیٹرز میں سے آٹھ سرجیکل وارڈ ور دیگر تین کارڈیک وارڈ سے گزشتہ دنوں ہی لیے گئے ہیں۔تاہم اب ترجمان وزارت صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا ہے کہ مختلف ہسپتالوں میں 90وینٹی لیٹر موجود ہیں۔ پمز حکام کے مطابق وینٹی لیٹرز کی کمی کا معاملہ گزشتہ دنوں ڈاکٹر ظفر مرزا کے سامنے اٹھایا، ظفر مرزا نے عارضہ قلب وارڈ بند کر کے تمام وینٹی لیٹر آئسولیشن وارڈ کو دے دینے کا مشورہ دیا۔پمز انتظامیہ نے ظفر مرزا کا مشورہ قابل عمل نہ جانتے ہوئے رد کر دیا تھا،پولی کلینک میں صرف سات وینٹی لیٹرز موجود اور بائیس بستر پر مشتمل آئسولیشن سنٹر کی سہولت میسر ہے۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق اب تک ایک بھی ایسا مریض نہیں جسے وینٹی لیٹر نہ ملا ہو، روزانہ میٹنگ کرتے ہیں حالات قابو میں ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کا پوری پارٹی کو متحد رہنے کا حکم
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں 11 روپے تک اضافہ کر دیا
-
پیکا ایکٹ کی طرح فیڈرل کانسٹیبلری کا آرڈیننس بھی غیرآئینی اور وفاق کا اپنی حدود سے تجاوز ہے
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی لوٹ سیل
-
ٹو بہ ٹیک سنگھ، شرط لگاکر چوہے مارگولیاں کھانیوالے 2نوجوان جاں بحق
-
جیل میں قید ڈاکٹر یاسمین راشد کی رات گئے طبیعت بگڑ گئی
-
ذلفی بخاری بانی پی ٹی آئی کیلئے کام نہیں کر رہے
-
حکومت کا ہر 15 دن بعد چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ
-
16 لاکھ سے زائد کاروباری افراد کا ملک چھوڑ جانے کا انکشاف
-
آج رات سے پٹرول کتنا مہنگا ہو گا؟
-
ٹرمپ نے روس کو 'انتہائی سخت محصولات' سے خبردار کیا
-
دو ہزار بائیس کا ڈیٹا لیک، 2025 میں خفیہ ہجرت : افغانوں کی نئی زندگی کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.