گور نر پنجاب نے کشمیر ی نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل عام پر500سے زائد برطانوی اراکین پار لیمنٹ کو خط لکھ دیا
دنیا کو سمجھ لینا چاہیے کہ مسئلہ کشمیر کے حل بغیر اور نر یندر مودی کی موجودگی میں خطے میں امن کا خواب پورا نہیں ہوگا‘گور نر پنجاب محمد سرور
جمعرات 4 جون 2020 18:30
(جاری ہے)
جمعرات کے روز گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے بر طانوی اراکین پار لیمنٹ کو لکھے جانیوالے اپنے خط میں کہا ہے کہ بھارت کشمیر یوں کی تحر یک آزادی کو دبانے کیلئے بر بر یت کی انتہا کر رہا ہے اور بدقسمتی سے اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی ادارے اس پر خاموش ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ بھارتی افواج کشمیر میں بے گناہوں کو ماورائے عدالت قتل کررہی ہے اور صرف ایک دن کے دوران کشمیر میں 13سے زائد کشمیر ی نوجوان ماورائے عدالت قتل ہوئے ہیں جو ظلم کی بدتر ین مثال ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بر طانوی پار لیمنٹ نے ہمیشہ انسانی حقوق اور کشمیر یوں کیلئے آواز بلند کی ہے اور اب بھی میں بر طانوی اراکین پار لیمنٹ سے مطالبہ کر تاہوں کہ وہ کشمیر یوں پر بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم کیخلاف آواز بلند کر یں اور بھارت پر دبائو ڈالاجائے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق حل کر یں تاکہ خطے میں امن کا قیام ممکن ہوسکے ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ بدقسمتی سے نر یندر مودی خطے میں امن کا سب سے بڑا دشمن بن چکا ہے اور وہ دہشت گرد آرایس ایس کے غنڈوں کے ذریعے بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور کشمیر میں بھی آرایس ایس کے غنڈوں کو آباد کیا جارہا ہے تاکہ کشمیر یوں کو اقلیت میں تبدیل کیا جاسکے۔ اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے یہ تمام منصوبے بنیادی انسانی حقوق کے بھی خلاف ہیں اس لیے وقت آچکا ہے کہ بر طانوی حکومت اور اکین پارلیمنٹ نر یندر مودی کے ان منصوبوں کا نوٹس لیں او ر کشمیریوں کو بھارت کے ان مظالم سے فوری طور پر نجات دلائی جائے۔ خط میں گور نر پنجاب نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن کی بات کر تاہے اور خطے میں امن کے قیام کیلئے افواج پاکستان دیگر سیکورٹی اداروںا ور عوام نے جتنی قر بانیاں دی ہیں دنیا میں اسکی کوئی اور مثال نہیں ملتی مگر خطے میں امن کیلئے یہ بھی ضروری ہے کہ نریندر مودی اپنا جنگی جنون اور کشمیر میں کر فیوسمیت دیگر مظالم ختم کر کے کشمیر یوں کو آزادی کا حق دے اور بھارت میں بسنے والے مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کے جان ومال اور بنیادی حقوق کا تحفظ بھی یقینی بنایا جائے ۔ اُنہوں نے کہا کہ امن اور انسانی حقوق کیلئے کھڑے ہونیوالوں کو تاریخ ہمیشہ دیا رکھے گی۔مزید قومی خبریں
-
موبائل فونز کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کردی گئی
-
نو مئی کا رونا رونے والے 12 مئی کا سانحہ بھول گئے ہیں، حلیم عادل شیخ
-
پاکستانی ائیرلائن پر یورپی ملکوں میں عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
-
آئندہ بجٹ میں سیلز و انکم ٹیکس کی رعایتیں اور چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
-
وزیر خوراک نے نان روٹی ایسوسی ایشن کو 15 روپے روٹی کی فروخت پر رضامند کرلیا
-
پی ٹی آئی اور عمران خان کے بغیر پاکستان کی سیاست نا مکمل ہے، مسرت جمشید چیمہ
-
پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے
-
خیبرپختونخوا میں ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لئے ہسپتالوں میں کول سپیسز قائم کرنے کا فیصلہ،محکمہ صحت خیبرپختونخواایڈوئزری
-
9مئی کو جلائو گھیرائو کیس:عمر سرفراز چیمہ ،یاسمین راشد،محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کیخلاف ٹرائل یکم جون تک ملتوی
-
پیپلزپارٹی عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے گی، سید نوید قمر
-
حضرت بی بی راستی المعروف بی بی پاک دامن کا عرس اتوار کو شروع ہو گا
-
دنیا بھرمیں نرسوں کا عالمی دن (کل)منایا جائیگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.