پنجاب میں ایک ہی دن میں اب تک کے ریکارڈ 2040 کیسز رپورٹ، 22 مریض جاں بحق

صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 31 ہزار 104 سے بڑھ کر 33 ہزار 144 ہوگئی، 629 مریض جان کی بازی ہر چکے ہیں: ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈپارٹمنٹ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعہ 5 جون 2020 19:48

پنجاب میں ایک ہی دن میں اب تک کے ریکارڈ 2040 کیسز رپورٹ، 22 مریض جاں بحق
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 جون 2020ء) پنجاب میں ایک ہی دن میں اب تک کے ریکارڈ 2040 کیسز رپورٹ، 22 مریض جاں بحق، ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈپارٹمنٹ پنجاب کے مطابق صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 31 ہزار 104 سے بڑھ کر 33 ہزار 144 ہوگئی ہے جبکہ مزید 22 اموات کے بعد کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 629 ہوگئی۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 3837 کیسز اور 65 اموات سامنے آنے کے بعد اب تک ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 90 ہزار 602 جبکہ اموات کی تعداد 1878 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب سندھ میں چوبیس گھنٹوں میں 1353 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 34 ہزار 889 ہوگئی، نئے کیسز میں سے 984 کراچی میں سامنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ آج 40 مزید مریض انتقال کرگئے ہیں۔

ان اموات کے بعد سندھ میں مجموعی طور پر جاں بحق مریضوں کی تعداد 615 ہوگئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں ایک روز میں ریکارڈ 402 کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ مزید 3 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ نئے اضافے کے بعد اب تک اسلام آباد میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 3544 سے بڑھ کر 3946 تک پہنچ گئی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں مزید 1070 افراد نے وائرس کو شکست دی۔

سرکاری سطح پر فراہم کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک میں سب سے زیادہ صوبہ سندھ متاثر ہے اور وہاں کیسز 34 ہزار 889 ہیں، جس کے بعد پنجاب میں31 ہزار 104 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں عالمی وبا سے 11 ہزار 890 لوگ متاثر ہوئے جبکہ بلوچستان میں یہ تعداد 5 ہزار 582 ہے۔ اسلام آباد میں 3946، گلگت بلتستان میں 852 اور آزاد کشمیر میں 299 لوگ اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ مذکورہ اضافے کے بعد پاکستان میں عالمی وبا سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 30 ہزار 128 سے بڑھ کر 33 ہزار 144ہوگئی ہے۔