سخت گرمی کے باوجود کراچی تائ کشمور سندھ میں بدترین لوڈشیڈنگ انتظامی نااہلی اور عوام کے ساتھ سراسر ظلم و ناانصافی ہے،محمد حسین محنتی

جمعہ 5 جون 2020 21:50

ں*کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2020ء) امیرجماعت اسلامی سندھ و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ سخت گرمی کے باوجود کراچی تائ کشمور سندھ میں بدترین لوڈشیڈنگ انتظامی نااہلی اور عوام کے ساتھ سراسر ظلم و ناانصافی ہے۔این ایف سی ایوارڈ سمیت سندھ کو اپنا جائز حق ملنا چاہئے۔ وفاق کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے چھوٹے صوبوں میں احساس محرومی بڑہ رہا ہے۔

بڑہتی ہوئی بدامنی، اغوابرائے تاوان کی وارداتیں اور قبائی تصادم میں انسانی جانوں کا ضیاع سب کچھ ٹھیک ہے کے دعویدار حکمرانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ جماعت اسلامی ایک نظریاتی دعوتی و انقلابی جماعت ہے۔ ذمہ داران اپنے اخلاص و کردار سے اقامت دین کی جدوجہد کو تیز کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فرقانیہ ہال شکارپور میں ضلعی و مقامی نظم کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کورونا ریلیف اور رمضان راشن سمیت دیگردعوتی و تنظیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ امیر ضلع عبدالرحمان منگریو،قیم عبدالفتاح سہندڑو،مقامی امیر عبدالسمیع بھٹی، الخدمت کے صدر حافظ نیاز بھٹی اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی ساتھ موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنا قیدی بنا لیا ہے۔ یہ ہماری گناہوں کی معمولی سزا ہے۔

معمولی اور نہ نظر آنے والے وائرس نے اتنی تباہی اور پوری دنیا میں افراتفری مچادی ہے تو پہر یوم محشر انسانوں کا کیا حال ہوگا۔ اسی لیے کورونا وبا سے نجات اور آخرت کی کامیابی کا واحد ذریعہ اپنے گناہوں کی معافی اور رجوع الی اللہ ہے۔دریں اثنائ صوبائی امیر نے جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر پروفیسر نظام الدین میمن سے کزن اشفاق احمد میمن،مقامی صحافی محمد ابراہیم بروہی سے ماموں، ممتازعالم دین قاری نثار احمد منگی کی پوتی، سابق معتمد صوبہ جمعیت سندھ غلام مجتبی شاہ سے والدہ، اور سابق سینسز کمشنر بلوچستان عبدالوہاب ابڑو کی وفات پر لواحقین سے تعزیت مرحومین کی مغفرت بلنددرجات کی دعا کی