ملزمان نے بانڈی میاں پیرداد میں گھر میں آئے شخص کو فائرنگ کر کے نعش بانڈی سوکہ میں پھینک دی، ملزمان فرار

ہفتہ 27 جون 2020 14:47

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2020ء) ہری پور کے علاقہ بانڈی میاں پیرداد میں گھر میں آئے شخص کو فائرنگ کر کے نعش بانڈی سوکہ میں پھینک دی، ملزمان ارتکاب جرم کے بعد جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود یو سی سرائے نعمت خان کے گائوں بانڈی میاں پیرداد میں 26 سالہ نوجوان قاسم ولد یحییٰ سکنہ کڑچھ کو اس کی گرل فرینڈ (ر) سے ملنے کیلئے اپنے گھر بلوایا۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران ہی گھر میں موجود سجاد ولد شیر احمد اور شیر احمد ولد فقیر محمد نے قاسم پر فائرنگ شروع کر دی جس سے نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جسے ملزمان نے قتل کرنے کے بعد قریبی کھیتوں میں پھینک دیا۔ ارتکاب جرم کے بعد ملزمان جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ مقتول قاسم کے والد یحییٰ ولد میر احمد کی دعویداری پر تین ملزمان سجاد احمد ولد شیر احمد، شیر احمد ولد فقیر محمد، مسماة (ر) پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ پولیس نے مقتول قاسم کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالہ کر دی۔