سردار مسعود خان کا سید منور حسن کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

ہفتہ 27 جون 2020 17:04

سردار مسعود خان کا سید منور حسن کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2020ء) آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سید منور حسن کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے رہنماؤں، کارکنوں اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے کہا کہ مرحوم کی وفات سے پاکستان ایک قد آور سیاسی رہنما اور علمی شخصیت سے محروم ہو گیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی پیغام میں صدر آزاد کشمیر نے مرحوم سید منور حسن کی علمی اور دینی خدمات پر اٴْنہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تبارک تعالیٰ سید منور حسن کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں اور اٴْن کے خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور توفیق دیں۔