ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ہفتہ 27 جون 2020 22:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2020ء) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان، اسلام آباد، کشمیراور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کی زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم اوکاڑہ ، بھکر ، نور پور تھل ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈی آئی خان اور مالم جبہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ پنجاب میں بھکر 29 ، نور پور تھل 23 ، اوکاڑہ 07 ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 01، خیبر پختونخوا میں ڈی آئی خان10 اور مالم جبہ کے مقام پر 02ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دادو، 47،دالبندین ، موہنجوداڑو اور شہید بینظیر آباد میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔