مالی و انتظامی اختیارات آزادکشمیر حکومت کا حق ہے ، آئینی اختیارات کے تحت کشمیر کونسل کو بحال کیا جائے،سردار عتیق احمد خان

ریاست جموںو کشمیر ناقابل تقسیم وحدت ہے، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بدترین ہے ،کشمیر کی تحریک کو عالمی سطح پر منظم کرنے کرنے کی کوششیں کرنی چاہیے،جرین جموں وکشمیر کے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے،سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کا اسمبلی اجلاس سے خطاب

پیر 29 جون 2020 23:01

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2020ء) آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے پیر کے روز ہونے والے اجلاس میں سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس ایوان کو قرارداد ختم نبوت ، نعت رسول کی قرارداد ، خطبہ حجتہ الوداع کو انسانی حقوق کا حصہ بنانے کے لیے قرارداد منظور کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

حکومت کے اچھے کام کی تعریف اور حمایت کرنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ این ٹی ایس ، بائیومیٹرک حکومت کے قابل تحسین اقدامات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مالی و انتظامی اختیارات آزادکشمیر حکومت کا حق ہے ۔ آئینی اختیارات کے تحت کشمیر کونسل کو بحال کیا جائے ۔ریاست جموںو کشمیر ناقابل تقسیم وحدت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بدترین ہے۔

(جاری ہے)

آج سرینگر میں چین کے حق میں نعرے لگ رہے ہیں۔ سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ کشمیر کی تحریک کو عالمی سطح پر منظم کرنے کرنے کی کوششیں کرنی چاہییً ۔بھارت تمام سرحدوں پر بری طرح الجھا ہوا ہے۔ بھارت کا نظام دنیا بھر کے لیے خطرے کا سبب ہے ۔مہاجرین جموں وکشمیر کے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔۔انہوں نے کہا کہ بجٹ ماضی کی کارکردگی ، حال کی منصوبہ بندی کا عکاس ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وباء کے حوالہ سے حکومت کے فیصلوں پر ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے LOC پر کمیونٹی بنکرز کے لیے رقم فراہم کی اس پروفاقی حکومت کے شکر گزار ہیں۔ احساس پروگرام میں توسیع اچھا اقدام ہے۔سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود محکمہ مالیات اور PNDکے ملازمین نے بجٹ تیار کیا ان کی حوصلہ افرائی کی جائے۔ہم اداروں کو محترم اور مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔تراڑکھل THQکے حوالہ سے عوام احتجاج کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو باغ میں ڈائیلائسز سینٹر کی سہولت مہیا کی جائے۔انہوں نے کہا کہ بشارت شہید روڈ سمیت دھیرکوٹ کی متعدد سڑکات کے مسائل بھی حل کیے جائیں۔