تھانہ سٹی ہارون آباد پولیس کی بڑی کارروائی، کیٹیگری A کا مجرم اشتہاری گرفتار

جمعہ 3 جولائی 2020 15:31

تھانہ سٹی ہارون آباد پولیس کی بڑی کارروائی، کیٹیگری A کا مجرم اشتہاری ..
ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2020ء) تھانہ سٹی ہارون آباد پولیس کی بڑی کارروائی، کیٹیگری A کا مجرم اشتہاری گرفتار، مجرم اشتہاری ڈکیتی و قتل کے مقدمات میں مطلوب تھا, مجرم سے تفتیش جاری۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قدوس بیگ کے حکم پر ضلع بھر میں مجرمان اشتہاری کی گرفتاریوں کاسلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ سٹی ہارون آباد سب انسپکٹر سجاد احمد سندھو نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کیٹیگری A کا مجرم اشتہاری عمران عرف مانی ولد اکبر قوم کمبوہ سکنہ 217 نائن آر کوگرفتار کرلیا۔

مجرم اشتہاری عمران انتہائی خطرناک ڈکیت ہے،جوکہ ڈسٹرکٹ پولیس کو متعدد ڈکیتی،راہزنی اور قتل کے مقدمات میں مطلوب تھا۔مجرم اشتہاری ریکارڑ یافتہ مجرم ہے۔

(جاری ہے)

مقدمہ نمبر 133/16 بجرم392ت پ سٹی ہارون آباد، مقدمہ نمبر 348/16 بجرم 302ت پ فقیروالی،مقدمہ نمبر 68/16 بجرم392 ت پ فقیر والی اور مقدمہ نمبر24/16 بجرم 392 ت پ صدر ہارون آباد کے مقدمات شامل ہیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے خطرناک مجرم اشتہاری عمران کی گرفتاری پر ایس ایچ او سب انسپکٹر سجاد سندھو اور ان کی ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے نقد انعام و تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کا کردار اداکررہی ہے اور عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔

پولیس کی ٹیمز راؤنڈ دی کلاک گشت کو مزید موثر بناتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے لیے متحرک اور اپنے پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی کے لیے کوشاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :