اسلام آبا د،بالائی،شمال مشرقی پنجاب،خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ہفتہ 4 جولائی 2020 11:48

اسلام آبا د،بالائی،شمال مشرقی پنجاب،خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2020ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت اسلام آبا د،بالائی ،شمال مشرقی پنجاب،خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میںآندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدیدگرم اور مرطوب رہے گا۔

(جاری ہے)

گذشتہ 24 گھنٹوںکے دوران بگروٹ میں ہلکی بارش ہوئی اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت دادومیں48،جیکب آباد، نوکنڈی اوردالبندین میں47ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔