Live Updates

عمران خان کراچی کو ووٹ کا حق دینے میں ناکام ہوگئے، مصطفی کمال

کےالیکٹرک عمران خان کے دوست عارف نقوی کی ہے، کے الیکٹرک وفاقی حکومت کے ماتحت ہے، جبکہ وفاق کا شیئر بھی ہے، پھر بھی18، 18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔ پاک سرزمین کے مرکزی رہنماء مصطفی کمال کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 4 جولائی 2020 20:38

عمران خان کراچی کو ووٹ کا حق دینے میں ناکام ہوگئے، مصطفی کمال
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جولائی 2020ء) پاک سرزمین کے مرکزی رہنماء مصطفی کمال نے کہا ہے کہ عمران خان کراچی کو ووٹ کا حق دینے میں ناکام ہوگئے، کے الیکٹرک عمران خان کے دوست عارف نقوی کی ہے، کے الیکٹرک وفاقی حکومت کے ماتحت ہے، جبکہ وفاق کا شیئر بھی ہے، پھر بھی 18، 18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت نے کبھی بھی کراچی کیلئے کچھ نہیں کیا، جب ووٹ لینے آتے ہیں تو اس وقت سارے کراچی کے مسیحا بن جاتے ہیں۔

پیپلزپارٹی کو چونکہ کراچی سے ووٹ نہیں ملتا اس لیے وہ ہمیشہ کراچی کے مخالف رہے،عمران خان کو کراچی نے ووٹ دیے، وہ مکمل ناکام ہوگئے ہیں، اس کا نتیجہ یہ ہے کے الیکٹرک میں18، 18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

مزے کی بات ہے کہ کے الیکٹرک کا مسئلہ خالصتا وفاق کا ہے، عارف نقوی کے الیکٹرک کے مالک ہیں، وہ عمران خان کے دوست ہیں ، کے الیکٹرک میں وفاق کا شیئر ہے، اور وفاقی حکومت کے ماتحت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی صرف کراچی کیلئے بجلی ٹھیک کردیتی تو کراچی والے کہتے ووٹ دینے کا کوئی فائدہ ہوا ہے۔لیکن اب پہلے سے زیادہ بری پوزیشن ہوگئی ہے۔ نیشنل گریڈ سے کے الیکٹرک کو650 میگاواٹ بجلی ملنی تھی لیکن 850مل رہی ہے، پھر بھی لوڈشیڈنگ ہے، وہ اس لیے کہ کے الیکٹرک والوں کو بیلنس شیٹ دکھانی ہے، شنگھائی کارپوریشن والوں سے بات چیت فائنل ہوگئی ہے، بیلنس شیٹ میں خرچہ کم دکھانا ہے،جس سے کراچی کو تباہ کیا جارہا ہے، حل یہ ہے کہ اس کی اجارہ داری ختم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ خدا کے واسطے کراچی سے سوتیلی ماں جیسا سلوک مت کریں۔ یہ مسئلہ تین مہینوں میں حل ہوسکتا ہے۔ اگر کراچی تباہ ہوگا تو ملک تباہ ہوگا، کیونکہ یہاں سے ایکسپورٹ ہوتی ہے، یہاں سے 25فیصدہوتی ہے۔انہوں نے گورنر سندھ، ایم کیوایم ، پی ٹی آئی کا کیا کردار بارے کہا کہ یہ سب جرائم میں شریک ہیں، یہ برسراقتدار لوگ ہیں اس لیے یہ سب جرائم میں شامل ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات