ذوالفقار مرزا نے جرائم پیشہ افراد کو کھلی چھٹی دے رکھی تھی، نبیل گبول

عزیر بلوچ کو محکمہ داخلہ نے کہا تھا کہ اردگرد کے اردو بولنے والوں کو اغواء اور قتل کریں، رحمان ملک نے رینجرز کی مدد سے 120 اغواء لوگوں کو چھڑوایا تھا۔ پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء نبیل گبول کے انکشافات

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 5 جولائی 2020 23:18

ذوالفقار مرزا نے جرائم پیشہ افراد کو کھلی چھٹی دے رکھی تھی، نبیل گبول
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جولائی 2020ء) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء نبیل گبول نے کہا ہے کہ ذوالفقار مرزا نے جرائم پیشہ افراد کو کھلی چھٹی دے رکھی تھی، عزیر بلوچ کو محکمہ داخلہ نے کہا تھا کہ اردگرد کے اردو بولنے والوں کو اغواء اور قتل کریں، یہ تمام احکامات وزارت داخلہ نے دیے، رحمان ملک نے رینجرزکی مدد سے 120 لوگوں کو چھڑوایا تھا۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ میں لیاری میں گینگ وار کیخلاف مداخلت کرتا تھا، تو ذوالفقار مرزا نے پہلے مجھے سین سے ہٹایا۔ پھر وہاں پر اپنی مرضی کے ایس ایچ اوز لگائے، لیاری کو نوگو ایریا بنا دیا تھا۔

(جاری ہے)

ع زیر بلوچ کو محکمہ داخلہ نے کہا تھا کہ اردگرد کے اردو بولنے والوں کو اغواء اور قتل کریں، یہ تمام احکامات وزارت داخلہ نے دیے، رحمان ملک نے رینجرزکی مدد سے 120 لوگوں کو چھڑوایا تھا۔

اس کا گواہ رحمان ملک ہے، رحمان ملک نے رینجرز کی مدد سے 120 لوگوں کوچھڑوایا تھا۔ پیپلزپارٹی سے مجھے آؤٹ کردیا گیا تھا کہ کریمنلز ہمارے کام آئیں گے آج وہی کریمنل ان کے گلے پڑ گئے ہیں۔میں زرداری کو کہا تھاکہ میں 98ء سے لیاری سے ایم پی اے بنتا آرہا ہوں، چھ الیکشن لڑ چکا ہوں، مجھے پتا ہے یہ کریمنل اپنے باپ کے بھی نہیں ہیں، ہمارے گلے پڑیں گے، آپ ذوالفقار مراز کو سمجھائیں، مجھے انہوں نے کہا کہ میں سمجھاؤں گا، لیکن زرداری صاحب نے مجھے دوسری میٹنگ میں کہا کہ ذوالفقار مرزا ایک رہنمائی نہ لینے والا میزائل ہے، وہ بات کو سمجھ نہیں رہا۔

ہوتے ہوتے پھر 2011ء میں ذوالفقار مرزا نے خود وزارت داخلہ سے استعفیٰ دیا اور زرادری کیخلاف پریس کانفرنس بھی کی۔پارٹی لیڈرشپ تو اس میں ملوث نہیں تھی لیکن ذوالفقار مرزا کسی کی نہیں سنتا تھا۔کراچی کی تباہی میں پیپلزپارٹی نہیں باقی جماعتیں ہوسکتی ہیں۔ رینجرز سے میٹنگ میں کہاکہ آپ کچھ کریں تو ڈی جی رینجرز نے کہا جس دن وفاق نے کہا ہم ایکشن لیں گے۔ وہی 2013ء میں ہوا، جب وفاقی حکومت نے ہدایت تو رینجرز نے لیاری کوگینگ وار سے کلیئر کردیا۔لیاری میں رٹ قائم کردی۔خدا کا شکر ہے اب کراچی میں امن ہے، لیکن خطرہ ہے کہ یہ دوبارہ لیاری میں سر اٹھا رہے ہیں۔ اس سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی محنت رائیگاں چلے جائے گی۔ اگر ان کو قابو نہ کیا گیا۔