حکومت و اپوزیشن خواتین کی کم عمری میں شادی، گھریلو تشدد اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کیخلاف یک زبان

منگل 14 جولائی 2020 00:22

حکومت و اپوزیشن خواتین کی کم عمری میں شادی، گھریلو تشدد اور بچوں کے ..
پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2020ء) خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومت و اپوزیشن خواتین کم عمری میں شادی، گھریلوتشدد اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کیخلاف یک زبان ہوگئیں اراکین نے چائلڈ میرج اور ڈومیسٹک وائنلس بل کی ایوان سے فوری منظوری کامطالبہ کرتے ہوئے نشستوں پر کھڑے ہوکراحتجاج بھی ریکارڈکروایاصوبائی وزیر سوشل ویلفیئرہشام انعام اللہ نے ایک ماہ کے اندر ڈومیسٹک وائنلس بل ایوان میں پیش کرنے اورچائلڈمیرج بل آئندہ کابینہ اجلاس میں لانے کی یقین دہانی کرادی جبکہ سپیکر نے تیمرگرہ،تورغراورچارسدہ میں رونماہونیوالے واقعات سے متعلق پولیس رپورٹ آج طلب کرلی۔

پیر کے روز سپیکرمشتاق غنی کی زیرصدارت اجلاس شروع ہوا تو پی پی کی خاتون رکن نگہت اورکزئی نے نکتہ اعتراض پر کہاکہ تیمرگرہ میں12سالہ بچی کی شادی13سالہ لڑکے کیساتھ ہوئی اوردوہفتوں بعد معذورلڑکی کی موت واقع ہوئی جسکے جسم پر تشددکے نشانات بھی تھے ایک طرف واقعات رونماہورہے ہیں دوسری طرف چائلڈمیرج بل اور ڈومیسٹک وائلنس بل زیرالتواء ہیں ملزمان سرعام پھررہے ہیں کسی ایک کوعبرتناک سزانہ دی گئی تویہ سلسلہ چلتارہیگا وویمن کاکس کی چیئرپرسن ملیحہ علی اصغر نے کہاکہ تیمرگرہ میں افسوسناک واقعہ رونماہوا ہے اسی طرح کاایک واقعہ تورغرمیں بھی پیش آیا آئے دن یہ واقعات تسلسل کیساتھ ہورہے ہیں چائلڈمیرج بل کابینہ منظورکرچکی ہے لیکن ابھی تک ایوان میں یہ بل متعارف نہیں ہواکم ازکم اس بل کوپاس کیاجائے تاکہ معاشرے میں ایسے لوگوں میں خوف پیداہو انہوں نے کہاکہ ڈومیسٹک وائلنس بل کیلئے قائم سلکٹ کمیٹی کاابھی تک کوئی اجلاس نہ ہوسکا اگربل میں متنازعہ چیز ہے تو ختم کی جائے ہم نیاپاکستان کی بات کرتے ہیں لیکن ایک بل پاس نہ کرناہمارے لئے شرم کامقام ہے پی ٹی آئی رکن سمیراشمس نے کہاکہ انکاتعلق تیمرگرہ سے ہے لیکن اس واقعے پر خودکوقصوروارسمجھتی ہوں کہ ہم اب تک ایک بل پاس نہ کرسکے تیمرگرہ واقعے کی انکوائری کی جائے ۔

(جاری ہے)

ایم ایم اے رکن عنایت اللہ نے کہاکہ تیمرگرہ کاواقعہ سیدھاسیدھا302کیس بنتاہے اس کوچائلڈمیرج کیساتھ نتھی نہ کیاجائے یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے یہاں اسلامی تعلیمات کے مطابق ہی قانون بن سکتاہے ڈومیسٹک وائنلنس بل میں ترمیم پیش کی ہیں ہمارامعاشرے اوراسلام اسکی اجازت نہیں دیتاکہ خواتین پرتشدد ہو ۔وزیرسوشل ویلفیئرہشام انعام اللہ نے کہاکہ ثمرباغ محبت کوٹومیں نائلہ نامی بچی کیساتھ یہ سانحہ پیش آیاہے جس پر سسراورخاوند نے تشدد کیا دودن میں فرانزک رپورٹ طلب کرلی ہے اس پر کارروائی ہونی چاہئے چائلڈمیرج کابینہ آیاضرورتھا لیکن منظورنہیں ہوا کابینہ میں بل دوبارہ جلدپیش کرنے کیلئے کابینہ اراکین میراساتھ دیں انہوں نے کہاکہ صوبے میں 12چائلڈپروٹیکشن یونٹ غیرفعال ہیں چیف پروٹیکشن افیسر کا گزشتہ چھ سالوں سے اسامی خالی پڑی ہے انتظامی مسائل کے حل کیلئے عہدہ سنبھالنے کے بعد اقدامات شروع کردئیے ہیں انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ایک ماہ کے اندر ڈومیسٹک وائلنس بل ایوان میں پیش کرینگے اسکے علاوہ چائلڈمیرج بل کوبھی آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کیاجائے گا اس موقع پر وزیرقانون سلطان محمد نے کہاکہ پولیس سے مذکورہ واقعات کی رپورٹ طلب کی جائے وائلنس بل سلکٹ کمیٹی کے سپردہوا ہے اس پرتمام اراکین بحث مباحثہ کریں ہائوس یاکابینہ ربڑسٹیمپ نہیں یہ سب کا حق ہے کہ قانون پر مشاہدہ کریں ۔

بعدازاں سپیکر مشتاق غنی نے بچوں کے ساتھ رونماہونیوالے تینوں واقعات کی پولیس رپورٹ آج طلب کرلی۔