لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

منگل 14 جولائی 2020 18:48

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2020ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ بالائی وسطی پنجاب، اسلام آباد،خیبر پختونخواہ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں رات کے وقت گرج چمک کیساتھ با رش کی تو قع ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ترجمان کے مطابق لاہور سمیت صوبہ پنجاب کے بیشتر شہروں راولپنڈی،نارووال، گوجرانوالہ، گجرات،سیالکوٹ ، مری، ٹیکسلا،چکوال، اٹک، جہلم،سرگودھا اور میانوالی میںآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے، دوپہر کے اوقات میں، ملتان، لیہ، بھکر، ڈی جی خان اور بہاولپور میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی جبکہ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔

ترجمان کے مطابق منگل کے روزصوبائی دارالحکومت میں ریکارڈ کیا گیا درجہ حرات کم سے کم36اور زیادہ سے زیادہ 38ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 76فیصد رہا۔