مقبوضہ کشمیر:کورونا نے ایک اور جان لی، ہلاکتوں کی کل تعداد 191ہوگی

منگل 14 جولائی 2020 21:48

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2020ء) وادی کشمیر میں بھی آئے روز کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ رہی ہے ،کورونا وباء نے ایک اور مریض کی جان لے لی ،مرنے والوں کی تعداد191 ہوگئی ۔منگل کے روز جنوبی ضلع شوپیان سے تعلق رکھنے والے ایک 65 سالہ شخص کی کورونا سے موت واقع ہوئی۔

(جاری ہے)

جس سے ضلع میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 17 تک پہنچ گئی اور یوٹی جموں و کشمیر میں ہلاکتوں کی کل تعداد 191 تک پہنچ گئی۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق شوپیان ضلع کا رہنے والا 65 سالہ شہری جسکا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جے وی سی اسپتال سرینگر میں 10 جولائی سے زیر علاج تھا۔ مذکورہ شخص دیگر امراض میں بھی مبتلا تھا جس میں نمونیا بھی شامل ہے۔