حدیقہ کیانی کا کشمیری شہداء کیلئے گانا یوٹیوب نے ہٹادیا

جمعرات 16 جولائی 2020 15:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2020ء) معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے صدیق کی ہے کہ انکا کا 13جولائی کو ترک گلوکار علی ٹولگا کے ساتھ مقبوضہ کشمیر کے 1931 کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جاری کیاگیا گیت یوٹیوب نے ہٹادیا ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حدیقہ کیانی نے 13جولائی 1931 کے کشمیری شہداء کی یاد میں منائے جانیوالے یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر ترک گلوکار وں علی ٹولگا ڈیمرٹاس اور ٹورگی ایورین کے ساتھ ایک گاناجاری کیا تھا جس میں شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کیاگیا تھا ۔

حدیقہ کیانی نے اپنا انسٹاگرام اکائونٹ کے ذریعے تصدیق کی ہے کہ ان کا یوم شہدائے کشمیر پر جاری کیاگیا گیت یوٹیوب نے چند گھنٹوں قبل ہٹادیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ آواز دبانے کی دانستہ کوشش ہو رہی ہے تاہم ہمیں خاموش نہیں کرایا جاسکتا کیونکہ ہمارا پیغام امن اور محبت ہے۔

(جاری ہے)

اس پیغام میں انھوں نے کشمیر سویٹاس نامی ہینڈل کو ٹیگ کیا اور لکھا کہ بین الاقوامی سول سوسائٹی اور کشمیر سویٹاس اسے جلد ہی واپس اپ لوڈ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔تقریبا 4 منٹ دورانیہ کے گیت میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کی ویڈیوز اور تصاویر کو بھی دکھایا گیا تھا۔ گانے کو ترک، اردو اور کشمیری زبان میں جاری کیا گیا، جو دیکھتے ہی دیکھتے مقبول ہوگیا تھا۔