مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ روز سے کورونا وائرس سے مزید 13افراد کی موت، مجموعی تعداد251 ہوگئی

پیر 20 جولائی 2020 21:35

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2020ء) مقبوضہ کشمیر میں اتوار کے روز سے کورونا وائرس کی وجہ سے مزید 13 افراد کی موت ہوگئی جس سے علاقے میں وائرس کی وجہ سے اموات کی مجموعی تعداد 251 ہوگئی۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کورونا وائرس سے اتوار کے روز 10 اور آج تین افراد کی موت ہوگئی۔ گزشتہ روز وادی کشمیر میںکوروناوائرس کے سات، جموں ڈویژن میں دو اور لداخ خطے میں ایک مریض کی موت ہوگئی جبکہ آج ہونے والی تینوں اموات وادی کشمیر میں ہوئی ہیں۔ان اموات کے ساتھ وادی کشمیر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 229 ، جموں میں 20 اور لداخ خطے میں 2 ہوگئی ہے۔